اینڈرائیڈ
موبائل ایک مقبول ترین موبائل ڈیوائس ہے ۔ جسے بڑی تعداد میں موبائل صارفین
استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثریت اسے
کارآمد بنانے کیلئے بھی کوشاں رہتی ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ
اپنے موبائل میں کسی بھی ٹاسک کو انجام دینے کیلئے بہترین اینڈرائیڈ ایپس استعمال کریں۔ آج ہم اپنے قارئین
کیلئے اینڈرائیڈ موبائل کی 10 بہترین ایپس ـ 10 Best Android Apps لا رہے ہیں۔ اس مضمون میں ہم ان ایپس کا تعارف بیان کریں گے تاکہ ہمارے قارئین کو بغیر کسی وقت ضائع کئے 10
بہترین ایپ - 10
Best Android Apps
تک رسائی ممکن ہو سکے۔
موبائل کی 10 بہترین ایپس
10 Best Android Apps
ویسے
تو اپنے فنکشنز اور کارکردگی لے لحاظ سے سینکڑوں ایپ ایسی ہیں جو بہترین ہیں۔ مگر
آج ہم آپ کو موبائل کی ایسی 10 بہترین ایپس Best
Android Apps سے متعارف کرائیں جو عمومی طور پر
اکثر لوگ استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر معلومات نہ ہونے کے باعث ان تک رسائی حاصل
نہیں کر پاتے۔ یہ 10 بہترین ایپس Best
Android Apps
درج ذیل ہیں۔
1۔ Photo Editor- Lumii
فوٹو ایدیٹر-
Lumii جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ایک فوٹو ایدیٹنگ ایپ ہے ۔ اس ایپ سے آپ اپنے
فوٹو ایکسپیرینس کو نیکسٹ لیول تک لے جا
سکتے ہیں۔ میں نے ابھی تک اس سے بہتر فوٹو
ایڈیٹنگ ایپ نہیں دیکھی۔
Photo Editor- Lumii کے ذریعے آپ
کسی بھی فوٹو کو کراپ کر سکتے ہیں، مختلف فلٹرز کو استعمال کرتے ہوئے
خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ مختلف ٹیمپلٹس کا استعمال کرتے ہوئے ان سے اپنی سوشل میڈیا
پوسٹس بنا سکتے ہیں۔ کوئی تحریر لکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس جو سب سے بڑا اور
فری فیچر ہے بیک گراؤنڈ ریموور، اس فیچر
کے ذریعے آپ اپنی فوٹو کا بیک گراؤنڈ ریموو کر سکتے ہیں اور اپنی پسند کا بیک
گراؤنڈ لگا بھی سکتے ہیں اور وہ بہت آسانی کے ساتھ ۔
Photo Editor- Lumii ایپ کو گوگل ایپ
سٹور سے آسانی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ ایپ معروف ایپ
کمپنی InShot
Video Editor والی کی جانب سے ڈیویلپ کی
گئی ہے۔
2۔ CapCut – Video Editor
CapCut
– Video Editor ایپ ایک بہترین ویڈیو
ایڈٹنگ ایپ ہے۔ جسے ٹک ٹاک نے ڈیویلپ کروایا ہے۔
CapCut – Video
Editor کے ذریعے کسی بھی ویڈیو
کی کراپنگ ، سائزنگ کرنے کے ساتھ ساتھ
ایفیکٹس اور فلٹرز بھی استعمال کئے جا
سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گرین سکرین کے بغیر
بھی ویڈیو بیک گراؤنڈ بھی ریموو یا تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔
3۔ Logo
Maker : Logo Creator
جو دوست بھی اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرتے ہیں
وہ سوشل میڈیا ایپس بھی استعمال کرتے ہیں۔ وہ اپنے پیجز کے لوگو بنانے کیلئے ہمیشہ
کسی اچھی ایپ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ Logo
Maker : Logo Creator ایک بہت ہی
اچھی لوگو میکر ایپ ہے۔ Logo Maker : Logo Creator کے ذریعے لوگو بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس
کارڈز، انویٹیشن کارڈز، فلائرز اور یوٹیوب ویڈیوز کیلئے تھم نیل بھی بنا سکتے ہیں
۔ Logo Maker : Logo Creator
پر لوگوز، بزنس کارڈز، انویٹیشن کارڈز، فلائرز اور تھم نیل کے سیکڑوں پری پیڈ
ٹیمپلیٹس پڑے ہوئے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ بہترین ڈیزائن تیار کر سکتے
ہیں۔
4۔ Proton VPN
انٹرنیٹ
کی دنیا میں بہت سی ویب سائٹس یا ایپس کچھ ممالک میں بین یا مختصر عرصہ کیلئے بند
کر دی جاتی ہیں۔ جیسے کچھ عرصہ قبل ملکی حالات کے باعث سوشل میڈیا ایپس اور یوٹیوب
وغیرہ پاکستان میں بند کر دی گئی تھیں جو بعد ازاں حالات نارمل ہونے پر ریسٹور کر
دی گئی تھیں۔ ان ویب سائٹس یا ایپس کو چلانے کیلئے وی پی این کا استعمال کیا جاتا
ہے۔ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وی پی این فری ہو ساتھ میں انٹرنیٹ کی سپیڈ پر بھی
اثر انداز نہ ہو ۔ ایسے وی پی این کی تلاش کیلئے بار بار وی پی این انسٹال کر کے
ان انسٹال کرنا پڑتے ہیں کچھ فری نہیں ہوتے اور کچھ بہت سلو ہوتے ہیں ۔ اس لئے آج
میں آپ کیلئے Proton VPN لایا ہوں جو فری بھی ہے اور انٹرنیٹ
سپیڈ بھی کمال کی دیتا ہے۔
5۔ Speed
Test by Ookla
انٹرنیٹ
کی سپیڈ جاننے کیلئے ایک بہترین ایپ متعارف کرائی گئی جو کہ بہت ہی اعتماد بخش
کمپنی اوکلا کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایپ Speed Test by Ookla کے نام سے گوگل ایپ سٹور پر موجود
ہے۔ جسے آپ انسٹال کرکے آسانی سے اپنے انٹرنیٹ کنکشن کی سپیڈ معلوم کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ سپیڈ دونوں باری باری بتا دیتی ہے۔ اس طرح صارفین اپنے
لئے بہتر انٹرنیٹ کنکشن کا انتخاب کر سکتے
ہیں۔
6۔ Microsoft
Swiftkey AI Keyboard
اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین اکثر
اوقات اپنے موبائل کے کی بورڈ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی بورڈز میں انگلش
یا کسی دوسری زبان کا آپشن تو ہوتا ہے مگر صارف کی مطلوبہ زبان نہیں پائی جاتی یا
اس میں اپنی مطلوبہ زبان انسٹال کرنی پڑتی ہے جو کہ ایک نسبتاََ مشکل عمل ہے۔ اس
لئے مائیکروسافٹ جیسی اعلیٰ کمپنی Microsoft
Swiftkey AI Keyboard کے نام سے کی بورڈ لائی ہے جس میں سینکڑوں زبانیں پہلے
سے ہی لوڈڈ ہیں۔ جنہیں صرف ایک کلک سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
7۔ Urdu Designer Photo Post Maker
سوشل
میڈیا استعمال کرنے والے دوست اپنی پوسٹ کو اردو کے دیدہ زیب فونٹس میں ڈیزائن
کرنے کیلئے کسی اچھے ڈیزائنر ایپ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ ان دوستوں کیلئے آج میں انہیں بہت ہی بہترین
ایپ Urdu Designer Photo Post Maker
سے متعارف کرانے جا رہا ہوں۔ Urdu
Designer Photo Post Maker اردو اور انگریزی میں پوسٹیں بنانے
کیلئے بہترین ایپ ہے۔ یہ ایپ اردو فونٹ جمیل نوری نستعلیق سمیت بہت سے اردو فونٹس
کو سپورٹ کرتی ہے۔
Urdu
Designer Photo Post Maker کے ساتھ اپنے مطلوبہ معیار کا ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ فری فکس کے ساتھ
ساتھ آپ کسٹمائز بھی کر سکتے ہیں۔ Urdu Designer Photo Post Maker کے ساتھ آپ فیس بک پروفائل کور، فیس
بک پیج کور، فیس بک فوٹو پوسٹ، فیس بک گروپ کور، فیس بک سٹوری، فیس بک ریل، ٹویٹر
ہیڈر، یوٹیوب تھم نیل، یوٹیوب چینل آرٹ، وٹس ایپ سٹیٹس، لنکڈ ان، پنٹرسٹ، انسٹاگرام،
سی وی، بزنس کارڈ وغیرہ اردو میں ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ پری پیڈ ٹیمپلٹس
بھی ہزاروں کی تعداد میں دستیاب ہیں جن کی مدد سے آپ اپنا گھنٹوں کا کام منتوں میں
کر سکتے ہیں۔
8۔ Google
Fit: Activity Tracking
بہت
سے دوست اپنی فٹنس کو لیکر بہت فکر مند ہوتے ہیں۔ ان کی اس فکرمندی کو دیکھتے ہوئے
گوگل نے Google Fit: Activity Tracking کے
نام سے ایک ایپ ڈیزائن کی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی صحت پر گہری نظر رکھ سکتے
ہیں۔ یہ تمام ڈیٹا آپ کو فراہم کرے گی اور
آپ کی ڈیلی روٹین اور ایکٹوٹی پر نظر رکھے گی۔
9۔ ColorNote
Notepad Notes
موبائل
پر لکھنے اور اپنی یاداشت کیلئے اکثر
دوستوں کو نوٹ پیڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ویسے
تو گوگل ایپ سٹور پر بہت سے نوٹ پیڈ ایپس موجود ہیں مگر ColorNote Notepad Notes کی بات ہی کچھ اور ہے۔ اسے استعمال
کرتے ہوئے آپ بہت آسانی کے ساتھ جس زبان میں چاہیں لکھ سکتے ہیں اور انہیں محفوظ
بھی کر سکتے ہیں۔ اس کی اچھی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے گوگل اکاؤنٹ کے سنک بھی
ہو جاتی ہے کہ اگر موبائل گم ہو جائے یا نیا موبائل لینا پڑے تو یہ ایپ آپ کو ڈیتا
محفوظ رکھتی ہے نئے موبائل میں بھی یہ ڈیتا آپ کو واپس مل جائے گا۔
10۔ Bing: Chat with AI & GPT-4
چیٹ جی پی ٹی سے تو آپ بخوبی واقف ہوں گے جس نے
آ کر سرچنگ کا انداز ہی بدل دیا ہے۔ آپ کو کسی بھی چیز کے بارے میں جتنی ڈیٹیلز
چاہیے ہوں چیٹ جی پی ٹی آپ کا مسئلہ فوراََ حل کر دیتی ہے۔ چیت جی پی ٹی کے ورژن
3.5 تک تو فری ہیں لیکن وہ تازہ ترین
ڈیٹیلز اور معلومات فراہم نہیں کرتے ۔ جبکہ چیٹ جی پی ٹی -4 فری نہیں ہے اس لئے
اسے استعمال کرنے کیلئے اسے خریدنا پڑتا ہے۔
یہ مسئلہ مائیکروسافٹ نے حل کر دیا ہے مائیکروسافٹ نے اپنے سرچ انجن بنگ Bing کی نئی ایپ متعارف کرائی ہے۔ یہ ایپ Bing: Chat with AI & GPT-4 کے نام سے گوگل ایپ سٹور پر دستیاب
ہے ۔ Bing: Chat with AI & GPT-4
کے ساتھ آپ Chat GPT- 4 بالکل فری استعمال کر سکتے ہیں۔
اختتامیہ جملے
اردو
ورلڈ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے قارئین کیلئے نت نئی
معلومات لے کر آئے ۔ اردو ورلڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آپ ٹیکنالوجی سے
متعلق بھی معلومات فراہم کرے۔ اس لئے آج ہم نے موبائل صارفین کی مشکلات کو مدنظر
رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آپ لوگوں کو اینڈرائیڈ موبائل کی 10 بہترین ایپس سے
متعارف کرایا جائے۔ یہ ایپس بہت اچھی ہیں اور اپنے استعمال میں کمال ہیں۔ ہو سکتا
ہے یہ تمام ایپس ہر کسی کے کام کی نہ ہوں لیکن یہ جس کسی کے کام کی ہوں گی وہ
انہیں استعمال کر کے واقعی لطف اندوز ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:
یوٹیوب
کریئیٹ کے نام سے یوٹیوب کی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف | YouTube Create
کتابیں پڑھیں اور پیسے کمائیں: آسان طریقے سے آن لائن پیسے کمائیں
0 تبصرے