یوٹیوب کریئیٹ کے نام سے یوٹیوب کی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف | YouTube Create

یوٹیوب کریئیٹ کے نام سے یوٹیوب کی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف  |  YouTube Create

 

یوٹیوب کریئیٹ کے نام سے یوٹیوب کی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف | YouTube Create

 

یوٹیوب جو کہ دنیا کا سب سے بڑا  ویڈیو سٹریمنگ  پلیٹ فارم ہے نے یوٹیوب کریئیٹ ( YouTube Create ) کے نام سے اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی ہے۔  یہ بات یوٹیوب (YouTube) نے 21 ستمبر کو اپنے ایک بلاگ میں بتائی ہے۔

 

یوٹیوب (YouTube) نے اپنے بلاگ میں یہ بھی بتایا ہے کہ  یوٹیوب کریئیٹ ( YouTube Create )   کو ابتدائی طور پر امریکہ سمیت 8 ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی جلد ہی اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔  یوٹیوب کے مطابق یوٹیوب کریئیٹ ( YouTube Create ) اے  آئی ٹولز سے لیس ہو گی۔ جس سے کریئیٹرز آسانی کے ساتھ آرٹی فیشل ٹولز کی مدد سے ویڈیوز ایڈیٹ کر سکیں گے۔

 

یوٹیوب (YouTube) کے بلاگ کے مطابق چونکہ  یوٹیوب کریئیٹ ( YouTube Create ) آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے مزین ہو گی اس لئے ویڈیو ایڈیٹنگ کرنے والے افراد اے آئی ویڈیوز اور پکچرز کا استعمال بھی کر سکیں۔  مزید براں یوٹیوب کریئیٹ ( YouTube Create ) پر لاتعداد رائلٹی فری  میوزک بھی دستیاب ہوگی جو ویڈیو ایڈیٹرز اپنی ویڈیوز میں استعمال کر سکیں گے۔

 

یوٹیوب کے مطابق اس ویڈیو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن کو یوٹیوب شارٹس سے براہ راست لنک کیا جائے گا جس کے ذریعے کری ایٹرز اپنی ویڈیوز کو براہ راست اپنے چینلز پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔  اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنا قبل از وقت کہ اس ایپلی کیشن سے ایڈٹ شدہ ویڈیو کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کئے بغیر ڈاؤن لوڈ کر کے کسی دوسرے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جا سکے گا یا نہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانا اب اور بھی آسان | EasyPaisa App

یو پیسہ اکاؤنٹ بنائیں  - پیسے کمائیں ، پیسے بچائیں | UPaisa

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے