ورلڈ
کپ 2023 – پاکستانی ٹیم انڈیا پہنچ گئی World Cup 2023 |
ورلڈ
کپ 2023 ( World Cup 2023 ) کے سلسلے میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم
انڈیا پہنچ گئی ہے۔ انڈیا سے آنے والے
خبروں کے مطابق پاکستان کی ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 (
World Cup 2023 ) کھیلنے انڈیا پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک پرواز کے ذریعے
دبئی سے حیدر آباد دکن پہنچی ہے۔ پاکستانی
ٹیم کی آمد کی وجہ سے حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل لایا گیا ۔ اس موقع پر مختلف چینلز سے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آمد پر لائیو کوریج بھی کی جا رہی ہے۔
پاکستانی ٹیم کل 28 ستمبر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔ جبکہ 29 ستمبر کو
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
آپ
کو یاد دلاتے چلیں کہ ورلڈ کپ 2023 ( World Cup 2023 )
اگلے ماہ 5 اکتوبر کو انڈیا میں شروع ہو رہا ہے۔
افتتاحی میچ دفاعی چمپین انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد
آباد میں ہو گا۔ جبکہ پاکستان اپنا پہلا
میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
کرکٹ
ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
کرکٹ
ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے کٹ کی رونمائی ، میچز شیڈول بھی سامنے آ گیا
0 تبصرے