یو پیسہ اکاؤنٹ بنائیں - پیسے کمائیں ، پیسے بچائیں | UPaisa
"
یوپیسہ (UPaisa)
اکاؤنٹ بنائیں ، پیسے کمائیں ، پیسے بچائیں " اس عنوان کے تحت آج ہم آپ کو
بتائیں گے کہ یو پیسہ اکاؤنٹ بنا کر ہم کیسے پیسے کما سکتے ہیں اور مہنگائی کے اس
دور میں پیسے کیسے بچا بھی سکتے ہیں۔
یوپیسہ (UPaisa) کیا ہے ؟
یوفون
() پاکستان کی بہت ہی اہم کمپنی ہے۔ یوفون صارفین کو بہت سے سروسز فراہم کر رہی ہے۔ جس میں برانچ لیس بنکنگ پلیٹ
فارم یوپیسہ (UPaisa)
بھی شامل ہے۔ یو پیسہ کے ذریعے کوئی بھی صارف گھر بیٹھے بہت سی سہولیات بغیر فیس یا بہت کم فیس میں حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولیات
آپ کے ہاتھ میں موجود موبائل میں موجود ہیں اور آپ چند سیکنڈز یا چند منٹس میں
اپنا گھنٹوں یا دنوں کا کام سرانجام دے سکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کسی کا محتاج
یا کسی کے پاس چل کر جانا بھی نہیں پڑتا۔
بس فون اٹھائیں ، ڈائل کوڈ گھمائیں
یا یو پیسہ ایپ ( UPaisa App) میں لاگ ان کریں اور فائدہ اٹھا
لیں۔
یوپیسہ
(UPaisa) اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟
یوپیسہ
(UPaisa) پر اکاؤنٹ بنانا بہت آسان ہے۔ یوپیسہ پر درج ذیل طریقوں سے اکاؤنٹ بنایا جا
سکتا ہے۔
- اپنے موبائل سے *786# ڈائل کریں اور
آسان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرا لیں۔ لیکن یاد رہے یہ ڈائل
کوڈ صرف یوفون ( UFone ) صارفین کیلئے ہے ۔ دیگر
موبائل اپریٹرز کی سمیں رکھنے والے صارفین درج ذیل طریقوں سے یو پیسہ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ یاد رہے یوفون کے
صارفین بھی درج ذیل طریقے اختیار کر سکتے ہیں۔
- قریب ترین رجسٹرڈ ریٹیلرز ، یوفون فرنچائز، یوفون کسٹومر سروس سنٹرز، یوبنک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل سم کے ہمراہ جا کر بھی اپنا اکاؤنٹ بنوا سکتے ہیں۔
- اپنے اینڈرائڈ موبائل کے ایپ سٹور سے یوپیسہ (UPaisa) کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور
آسان ہدایات کی روشنی میں اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرا لیں۔
یوپیسہ
(UPaisa) سہولیات و خدمات
یوپیسہ
(UPaisa) اپنے صارفین کو ڈھیروں سہولیات اور
خدمات فراہم کرتا ہے ۔ ان سہولیات و خدمات میں بہت سی بلامعاوضہ اور بعض پر معمولی
فیس عائد ہے۔ یوپیسہ (UPaisa) کی سہولیات و خدمات درج ذیل ہیں۔
- منی ٹرانسفر (Money Transfer)
- بلوں کی ادائیگی ( Bill Payment )
- موبائل لوڈ اور بنڈلز ( Load and Bundles )
- ڈیبٹ کارڈ ( Debit Card )
- ادائیگیاں ( Payments )
1۔
منی ٹرانسفر (Money Transfer)
یوپیسہ (UPaisa) کے منی ٹرانسفر آپشن سے آپ کسی بھی راست آئی ڈی ( Raast )، کسی دوسرے یو پیسہ اکاؤنٹ ( UPaisa Account )،
کسی بنک اکاؤنٹ ( Bank Account ) ، کسی شناختی کارڈ (
CNIC Transfer ) ، کسی دوسرے موبائل آپریٹر
کے موبائل والٹ (Other Wallets )
پر رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔
2۔ بلوں کی ادائیگی (
Bill Payment )
یو پیسہ کی اس سہولت سے تمام صارفین اپنے بجلی
کے بل ( Electricity Bills)،
گیس کے بل ( Gas Bills)، پانی کے بل ( Water Bills )، انٹرنیٹ کے بل (
Internet Bills )، پی ٹی سی ایل کے بل (
PTCL Bills ) اور بحریہ ٹاؤن (
Bahria Town )کی دائیگیاں کر سکتے ہیں۔
3۔ موبائل لوڈ اور بنڈلز (
Load and Bundles )
یوپیسہ
کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون کے بلز
ادا کرسکتے ہیں ۔ اسی طرح وہ اپنے موبائل فون پر اپنی مطلوبہ رقم لوڈ کرسکتے
ہیں اور اپنی پسند کا بنڈل یا پیکج بھی
لگا سکتے ہیں۔
4۔
ڈیبٹ کارڈ ( Debit Card )
یو
پیسہ ( UPaisa ) کے صارفین اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ ڈیبٹ
کارڈ ( Debit Card ) بھی لنک کر سکتے ہیں۔ یو پیسہ ( UPaisa ) اپنے
صارفین کو اس وقت تک دو طرح کے ڈیبٹ کارڈ آفر کر رہا ہے۔
- یو پیسہ ڈیبٹ کارڈ ( UPaisa Debit
Card)
- یو پیسہ پےپاک ڈیبٹ کارڈ ( UPaisa PayPak Debit Card )
ان
ڈیبٹ کارڈز کو آپ اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کر کے کسی بھی اے ٹی ایم ( ATM) سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو کسی یو پیسہ شاپ یا ریٹیلرز کے
پاس جانے کی ضرورت نہیں ۔ کسی بھی بنک کے اے ٹی ایم ( ATM ) بوتھ میں جائیں اور اپنی ضرورت کے
مطابق رقم نکلوا لیں۔
5۔ ادائیگیاں ( Payments )
یو
پیسہ ( UPaisa)
اپنے اس آپشن کے ذریعے صارفین کو درجنوں قسم کی سرکاری و نجی
ادائیگیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتا
ہے۔گورنمنٹ ادائیگیوں میں ایف بی آر ( FBR)، اسلام آباد ٹوکن ٹیکس، اسلام آباد
وہیکل رجسٹریشن (ICT)، پنجاب پراپرٹی ٹیکس (ePay)، پی آر اے (PRA)، پنجاب ٹوکن ٹیکس (ePay)، پنجاب ٹریفک چالان (ePay) پنجاب وہیکل رجسٹریشن (ePay)، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری، ایس ای سی پی (SECP)،
سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (Sindh
Excise and Taxation )، نادرا ای سہولت (E-Sahulat )، سی این آئی سی پیمنٹ ( CNIC Payment )، کووڈ سرٹیفیکیٹ فی (
Covid Certificate Fee ) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ
کمپنیوں، خیراتی اداروں کیلئے ڈونیشن،
کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ، ہوائی سفر اور بس
کمپنیوں کی ٹکٹس کی پیمنٹ، سرکاری
و نجی اداروں کے قرض کی پیمنٹ بھی کی جا سکتی ہے۔
یوپیسہ
(UPaisa) سے پیسے کمائیں
اب
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ سہولیات اور خدمات تو بجا لیکن یوپیسہ (UPaisa) سے پیسے کیسے کمائیں۔ تو
اس کیلئے یوپیسہ (UPaisa)
نے اپنے تمام صارفین کیلئے ایک ریفرل
پروگرام شروع کیا ہوا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آپ جتنے لوگوں کو یوپیسہ پر لے کر
آئیں گے اس کے بدلے میں یوپیسہ (UPaisa)
آپ کو 50 روپے فی صارف ادائیگی کرے گا۔
اس
ریفرل پروگرام سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیچے کے مینو میں انوائٹ (Invite) کے آپشن پر کلک
کریں اور اپنا ریفرل لنک شیئر کریں ۔ آپ کے ریفرل لنک سے آنے والے صارف آپ کی
آمدنی کا ذریعہ بنیں گے۔
آپ
بھی میری انکم کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ یوپیسہ (UPaisa) کے اس لنک پر کلک کر کے یو پیسہ
جوائن کریں اور بعدازاں آپ خود بھی لنک
شیئر کر کے لوگوں کو یوپیسہ (UPaisa)
پر لائیں پیسے کمائیں۔
یوپیسہ
(UPaisa) سے پیسے کیسے بچائیں
موبائل
فون کا استعمال ہماری روزمرہ زندگی کا بہت ہی ضروری حصہ بن چکا ہے۔ اس لئے ہم نے
موبائل فون میں لوڈ اور پیکجز ایکٹیویٹ کرانے ہیں۔ یوفون نے اپنے رعایتی بنڈلز ( Discounted Bundles) کا آپشن متعارف کرا رکھا ہے۔ جس کے ذریعے آپ اس
کے رعایتی پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اچھے خاصے ڈسکاؤنٹس حاصل کر سکتے
ہیں۔
دوسرے
آپ کو یوپیسہ کی سہولیات اور خدمات کو مدنظر رکھ کر دیکھا جائے تو ان سہولیات اور
خدمات کے حصول کیلئے ریٹیلرز اور بنک جانا پڑے تو ایک طرف تو ان کی فیس زیادہ ہو
گی، دوسرے آپ جس گاڑی پر وہاں جائیں گے اس کا فیول بچ جائے گا، تیسرے آپ کا قیمتی وقت بچے گا اور چوتھے آپ انتظار اور سفر کی زحمت سے بھی بچ جائیں گے۔
یوپیسہ ایپ ( UPaisa App )
یوپیسہ
ایپ ( UPaisa App )
اینڈرائڈ موبائل کے
ایپ سٹور اور گوگل ایپ سٹور پر دستیاب ہے آپ وہاں جا کر یوپیسہ ایپ ( UPaisa App ) سرچ کریں تو آپ کو آسانی سے مل جائے
گی۔ یا اگر آپ میرے ( اوپر پیسے کیسے کمائیں میں دیئے گئے) ریفرل لنک پر کلک کریں گے تو بھی آپ یوپیسہ ایپ ( UPaisa App ) ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور آسانی سے
اس پر یو پیسہ کا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
اختتامی جملے
یوپیسہ
ایپ ( UPaisa App ) ایک بہت ہی مفید ایپ ہے جس کے ذریعے
آپ اپنی بہت سی ضروریات آسانی کے ساتھ پورا کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دنیا تیزی
سے ڈیجیٹل اور آن لائن ہو رہی ہے اور آپ بھی اس دنیا کا حصہ بن کر اس دنیا سے اپنے
لئے سہولیات اور خدمات حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
آن لائن
پیسے کیسے کمائیں، ایک بار کی محنت زندگی بھر
پیسہ کمائیں
کتابیںپڑھیں اور پیسے کمائیں: آسان طریقے سے آن لائن پیسے کمائیں
0 تبصرے