Tehzeeb Hafi - Biography and Poetry in Urdu
تہذیب حافی ـ بائیوگرافی اور شاعری
تہذیب
حافی ( Tehzeeb Hafi ) جدید اور خوبصورت لہجے کے پاکستانی
شاعر ہیں۔ تہذیب حافی کا اصل نام تہذیب الحسن (Tehzeeb Hafi ) ہے جبکہ حافی (Hafi
) وہ تخلص کرتے ہیں۔ تہذیب حافی 5 دسمبر 1989
کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے یونان صغیر تونسہ شریف ( Taunsa Sharif) کے خوبصورت قصبے ریتڑہ ( Retra ) کے ایک متمول بلوچ
گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں
نے ابتدائی تعلیم کے بعد مہران یونیورسٹی سے سوفٹ ویئر انجینئرنگ کی۔ چونکہ تہذیب
حافی کو ابتداء سے ہی اردو ادب اور اردو شاعری سے بے پناہ شغف تھا اس لئے انہوں نے
انجینئرنگ کرنے کے بعد بہاولپور یونیورسٹی میں
ایم اے اردو کرنے کیلئے داخلہ لے لیا ۔
تہذیب
حافی - شاعری کا آغاز Tehzeef Hafi
Poetry Career |
تہذیب
حافی ( Tehzeeb Hafi)
کو اردو ادب اور اردو شاعری سے بے انتہا
لگاؤ تھا۔ وہ سکول کے دنوں ہی سے
اردو کے معروف شعراء کا کلام شوق سے پڑھتے تھے۔ اس دوران انہوں نے شعر لکھنے کی تگ
ودو شروع کر دی۔ کالج کے زمانے میں انہوں نے غزلیں اور نظمیں لکھنا شروع کر
دیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اپنی کاوش
دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کیں بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی غزلیں اور نظمیں ادب شناس دوستوں
تک پہنچانا شروع کردیں۔ ان کی شاعری میں موجود سادگی اور آسان زبان نے انہیں جلد
ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
تہذیب
حافی – تصانیف Tehzeeb Hafi Books |
تہذیب
حافی نے برصغیر پاک و ہند میں بے انتہا شہرت حاصل کی ہے۔ نوجوانوں میں ان کیلئے بے
شمار چاہت پائی جاتی ہے۔ جہاں بھی ان کا مشاعرہ ہو وہاں عجب ہی سماں بندھ جاتا ہے۔
تہذیب حافی کے اب تک دو شعری مجموعے شائع
ہو چکے ہیں ۔ جن میں سے ایک کا نام " رنگ " ( Rang ) جبکہ دوسرے کا نام " نوک جھونک
" ( Nok Jhonk) ہے۔ تہذیب حافی ( Tehzeeb
Hafi) کی دونوں تصانیف کو قارئین
نے بے پناہ پذیرائی بخشی۔ یہاں تک کہ اردو شاعری کے ناقدین بھی ان کی تعریف کئے
بنا نہ رہ سکے۔
تہذیب
حافی - سوشل میڈیا Tehzeeb Hafi Social Media |
جیسے
کہتے ہیں کہ " وہ آیا، اس نے دیکھا اور اس نے فتح کر لیا" کے مصداق
تہذیب حافی نے بھی آن کی آن میں شہرت کی
بلندیوں کو چھو لیا۔ ان کی شاعری حرف کی صورت ہو یا ویڈیو کی شکل میں،
سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو
جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے یوٹیوب چینل “ Tehzeeb Hafi Official “ کے سبسکرائبرز
سات لاکھ کے قریب جا پہنچے ہیں۔ اسی طرح ان کے فیس بک پیج کے فالوورز آدھے
ملین کو چھو رہے ہیں۔ حالانکہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے اگر وہ اپنے
اکاؤنٹس کو مناسب وقت دے پائیں تو اس وقت ان کے فالوورز ملینز میں ہوتے۔ ان کی
مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے نام کے درجنوں فیک یوٹیوب چینل اور فیس بک پیجز بن چکے ہیں۔ ان کی شاعری کی ویڈیوز جو دیگر چینلز پر اپلوڈ
ہوتی ہیں وہ بھی آن کی آن میں ملینز میں ویوز لے لیتی ہیں۔
تہذیب
حافی – نمونہ کلام Tehzeeb Hafi
Poetry |
تہذیب
حافی نے زیادہ تر غزل اور نظم میں طبع آزمائی کی ہے۔ لیکن جو بھی لکھا ہے کمال
لکھا ہے۔ سادہ اور عام فہم انداز تحریر کے باعث سامع ان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ جڑ
جاتا ہے۔ ان کی بے شمار نظمیں اور غزلیں
سامعین کو ازبر ہیں۔
تہذیب حافی کی غزل " تیرا چپ رہنا میرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا۔۔۔" اور ان کی غزل " یہ کون راہ میں بیٹھے ہیں مسکراتے ہیں " اسی طرح بطور نمونہ تہذیب حافی کی یہ غزل بھی پیش کی جا سکتی ہے " بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتا"
یہ بھی پڑھیں:
Tehzeeb
Hafi | مجھے بہت سی محبتیں ہوئی ہیں۔ دو سال بعد شادی کر لوں گا۔ تہذیب
حافی
0 تبصرے