پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکہ، دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا
پشاور
میں ورسک روڈ پرپرائم ہسپتال کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ سیکیورٹی
فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔ 7 اہلکاروں کے زخمی ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی
ہیں۔ دھماکہ مبینہ طور پر خودکش بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر پرائم ہسپتال کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے
قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی شدید متاثر
ہوئی ہے۔ جبکہ گاڑی میں سوار 7 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پرائم ہسپتال ورسک
روڈ کے سامنے ہونے والے اس دھماکے کو مبینہ طور پر خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
لیکن ابھی تک سرکاری اداروں کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
ریسکیو 1122 پشاور کے
ذرائع کے مطابق بم دھماکہ ورسک روڈ پر پرائم ہسپتال کے نزدیک ہوا۔ دھماکے کے نتیجے
میں 11 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں شامل ایک
سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکا ہے۔ ریسکیو 1122 پشاور
زخمیوں میں 7
سیکیورٹی اہلکار جبکہ 3 سویلین شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 پشاور
زخمیوں کو پرائم ہسپتال
سے سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 8 ایمبولینسز
شامل ہیں۔
ایس
پی ارشد خان نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ورسک روڈ دھماکے میں 5 کلوگرام کے
قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں مچنی کی جانب سے
ورسک روڈ پر آ رہی تھیں کہ پرائم ہسپتال کے نزدیک دھماکے کا شکار ہو گئیں۔ انہوں
نے مزید بتایا کہ تفتیش کیلئے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس
سے پہلے سی سی پی پشاور اشفاق نور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ کہنا قبل از وقت
ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔ رپورٹس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا
گیا تھا۔ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
باڑہ
بازار میں دھماکہ اور فائرنگ، متعدد زخمی اور جاں بحق
عمرانخان کا جرم ثابت، 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی
0 تبصرے