مستونگ دھماکہ – حافظ
حمداللہ سمیت 5 افراد زخمی
بلوچستان
کے ضلع مستونگ میں دھماکہ ، جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ سمیت
5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع
کے مطابق مستونگ کے علاقے چوتو میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے جے یو
آئی کے رہنما حافظ حمداللہ سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا
ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ
بعض زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
جے
یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے
یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ منگوچر ایک
جلسے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ چوتو
کے مقام پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں چار مزید افراد بھی زخمی ہوئے
ہیں۔ زخمیوں میں حافظ حمداللہ کے ساتھی
اور گارڈ بھی شامل ہیں۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کے مطابق حافظ حمد اللہ شدید زخمی نہیں ہیں اور ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ کارکنان اور رہنما تسلی رکھیں تشویش کی کوئی بات نہیں۔
جے یو آئی کے ایک ترجمان عبدالغنی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا ہے کہ حافظ حمداللہ کے گارڈ قدرت اللہ اور پارٹی رہنما سعدالدین بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
دوسری طرف ایس ایس پی مستونگ شعیب مسعود نے بتایا ہے کہ چوتو کے مقام پر سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں پی ڈی ایم کے ترجمان رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے ادارے موقع پر مصروف تفتیش ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا ہے کہ حافظ حمداللہ سمیت 9 زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 2 زخمی مستونگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پشاور
میں ورسک روڈ پر دھماکہ، دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا
0 تبصرے