مستونگ اور ہنگو میں دھماکے ، بڑی تعداد میں شہادتیں اور زخمی

مستونگ اور ہنگو میں دھماکے ، بڑی تعداد میں شہادتیں اور زخمی

 

مستونگ اور ہنگو میں دھماکے ، بڑی تعداد میں شہادتیں اور زخمی

 

بلوچستان کے شہر مستونگ اور خیبرپختونخواہ کے شہر ہنگو میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں میں بڑی تعداد میں شہادتوں اور شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

 

پہلا دھماکہ بلوچستان شہر  مستونگ میں ایک مسجد کے قریب ہوا ۔ اس دھماکے میں آخری اطلاعات کے مطابق ایک پولیس افسر سمیت 52 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطا اللہ منعم کے مطابق دھماکہ جشن آزادی کے جلوس پر ہوا۔ دھماکہ کی جگہ کے قریب ہی ڈی ایس پی علی نواز گشکوری کی گاڑی موجود تھی۔ جس کے باعث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس علی نواز گشکوری بھی شہید ہو گئے۔

 

سٹی پولیس اسٹیشن مستونگ کے ایس ایچ او جاوید لہڑی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا۔ دھماکہ الفلاح روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے قریب ہوا۔ خودکش حملہ آور نے خود کو ڈی ایس پی علی نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں علی نواز گشکوری سمیت جشن میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں موجود 52افراد شہید ہو گئے۔

 

نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کے ڈاکٹر سعید میروانی کے مطابق اب تک 28 افراد کی نعشیں نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ لائی گئی ہیں۔  جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

 

خیبر پختونخواہ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ہنگو شہر میں دو خود کش بم دھماکے ہوئےہیں۔  ایک دھماکہ تھانہ دوآبہ کے گیٹ اور  دوسرا دھماکہ تھانے کے اندر واقع مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران ہوا۔ ان دھماکوں سے اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق 5 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔

 

ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان کے مطابق تھانہ دو آبہ پر دو خود کش دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکے کے وقت مسجد میں خطبہ جمعہ دیا جا رہا تھا۔ اس وقت مسجد میں 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت گر گئی ہے جس کے باعث  نمازی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کم ہلاکتوں کی وجہ پہلا دھماکہ اور فائرنگ تھی جس کے نمازی مسجد سے نکل گئے تھے اور انہوں نے اپنے آپ کو محفوظ بنا لیا تھا۔ 


یہ بھی پڑھیں:

مستونگ  دھماکہ – حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی

پشاورمیں ورسک روڈ پر دھماکہ، دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے