ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانا اب اور بھی آسان | EasyPaisa App

ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانا اب اور بھی آسان | EasyPaisa App

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانا اب اور بھی آسان  EasyPaisa App |

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کیسے بنائیں اور ایزی پیسہ ایپ (Easypaisa App) کیسے ڈاؤن لوڈ کریں ، ایزی پیسہ ایپ کو کیسے استعمال کریں اور ایزی پیسہ ایپ (Easypaisa App)پر کیا کیا سہولیات اور خدمات  دستیاب ہیں  اور ان سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس مضمون میں ہم ایزی پیسہ سے متعلق بہت کچھ جاننے کی کوشش کریں گے۔ اردو ورلڈ (Urdu World) کی کوشش ہو گی کہ ایزی پیسہ (Easypais) کے حوالے سے آپ کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالات کے تسلی بخش جوابات فراہم کئے جائیں۔

 

ایزی پیسہ ( Easypaisa ) کیا ہے؟

ایزی پیسہ (Easypaisa) پاکستان کا پہلا برانچ لیس بنکنگ پلیٹ فارم ہے۔ ایزی پیسہ کو 2009 میں ٹیلی نار پاکستان (Telenor Pakistan) نے متعارف کرایا۔ ایزی پیسہ نے عام لوگوں میں بہت تیزی سے مقبول ہوا کیونکہ ایزی پیسہ نے عام لوگوں کو آسانی کے ساتھ فوری طور پر رقم کی منتقلی کو ممکن بنا دیا۔ کیونکہ ایزی پیسہ سے رقم بغیر اکاؤنٹ کھلوائے اور بنکوں کے دھکے کھائے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجی جا سکتی ہے۔  ابتداء میں صرف ریٹیلرز اکاؤنٹ متعارف کروائے گئے ۔ جہاں پر ایزی لوڈ کی سہولت میسر تھی وہیں پر ایزی پیسہ (Easypaisa) کی سروس بھی فراہم کر دی گئی ۔ یوں لوگوں کیلئے یہ سروس بہت آسان ہو گئی دوسرے یہ گھروں کے نزدیک ہی مل جاتی تھی ۔

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ (Easypaisa Account) کیسے بنائیں؟

ایزی پیسہ اکاؤنٹ (Easypaisa Account) بنانا بہت آسان ہے۔

1۔ اگر تو آپ ٹیلی نار (Telenor) کے صارف ہیں اور آپ کے پاس ٹیلی نار کی سم موجود ہے تو آپ اپنی سم سے  *786# ڈائل کریں اور چند آسان ہدایات پر عمل کر کے اپنا اکاؤنٹ گھر بیٹھے بنا لیں۔ اگر آپ یہ نہیں کر سکتے تو آپ کسی بھی قریبی ریٹیلر شاپ ، ٹیلی نار فرنچائز یا سروس سنٹر پر جا کر بھی اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔  

 

 اگر آپ ٹیلی نار کے صارف نہیں ہیں تو فکر کیسی آپ بھی ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔  آپ نے صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنے رائٹ میسج میں جا کر “EP”    لکھنا ہے اس کے بعد اسپیس دینا ہے اور پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیشز کے لکھا کر 03451113737 پر بھیج دینا ہے ۔ اس کے بعد آپ کو کمپنی کی طرف سے کال موصول ہو گی جس میں نمائندہ آپ سے تصدیق کے طور پر کچھ سوالات پوچھے گا۔ ان کی تصدیق کے بعد آپ کو اپنا پن کوڈ بنانے کا کہا جائے گا۔


آپ نے پھر اپنے رائٹ میسج میں جانا ہے اور “PIN”  لکھ کر سپیس دینا ہے اس کے بعد اپنا پانچ ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ لکھنا ہے اور پھر 03451113737 پر بھیج دینا ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد اکاؤنٹ اوپن ہونے کے بارے میں آپ کو کمپنی کی جانب سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

 

3۔ تیسرا اور سب سے آسان طریقہ ان تمام صارفین کیلئے ہے جن کے پاس اینڈرائڈ موبائل یا آئی فون ہیں۔ انہوں نے اپنے ایپ سٹور یا گوگل ایپ سٹور پر جا کر ایزی پیسہ ایپ (Easypaisa App) ڈاؤن لوڈ کرنی ہے۔  


ایزی پیسہ ایپ (Easypaisa App) اوپن کریں ، اپنا موبائل نمبر درج کریں، اپنا شناختی کارڈ درج کریں ، تاریخ اجراء درج کریں اور پھر پانچ ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ کا اندراج کر کے اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ آسانی کے ساتھ کھول لیں اور درجنوں سہولیات اور خدمات سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھائیں۔

 

ایزی پیسہ ایپ (Easypaisa App) کہاں سے ڈاؤن کریں؟

ایزی پیسہ ایپ (Easypaisa App) ڈاؤن لوڈ کرنا بہت ہی آسان ہے۔ لیکن یاد رہے کہ موبائل میں استعمال ہونے والی تمام ایپس ہمیشہ تصدیق شدہ اور اعتماد کے پلیٹ فارم سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔  جیسے گوگل ایپ سٹور اور آئی فون ایپ سٹور  ، دیگر پلیٹ فارمز سے درگزر کریں۔  

 

کیا ایزی پیسہ ایپ  (Easypaisa App)سے پیسہ بھی کمایا جا سکتا ہے؟

جی بالکل ایزی پیسہ ایپ (Easypaisa App) سے پیسہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ ایزی پیسہ ایپ سے دو طریقوں سے پیسہ کمایا جا سکتا ہے۔


1۔ ایک طریقہ تو وہ ہے جس میں آپ ریفرل کے ذریعے لوگوں کو ایزی پیسہ ایپ پر لا کر کمیشن کما سکتے ہیں ۔  اس کیلئے آپ کو ایزی پیسہ ایپ  (Easypaisa App) کے آپشن انوائٹ اینڈ ارن (Invite and Earn) میں جائیں گے ۔ وہاں سے اپنے دوستوں کو انوائٹ کر کے اپنے لنک کے ذریعے انہیں ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروا کر اکاؤنٹ بنوائیں گے تو آپ ایک خاص کمیشن کے ذریعے پیسہ کما سکتے ہیں ۔ جیسے میرے اس ریفرل لنک کے ذریعے اگر جا کر آپ ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گے اور اس پر اکاؤنٹ بنائیں گے تو مجھے بھی اس پر کمیشن ملے گا۔ اگر آپ  ایزی پیسہ ایپ استعمال کر نا چاہتے ہیں تو اوپر میرے ریفرل لنک پر کلک کریں۔

 

  دوسرے طریقے سے بھی آپ پیسہ کما سکتے ہیں وہ ہے سیونگز  ، سیونگز (Savings) آپشن میں جا کر پیسے کما سکتے ہیں جس میں آپ مخصوص رقم اپنے اکاؤنٹ میں رکھ کر ایک خاص منافع کما سکتے ہیں۔ جیسے 2000 روپے کی رقم رکھ کر سالانہ 7 ٪، 5000 روپے پر سالانہ 9 ٪،  20000 روپے پر سالانہ 11 ٪، 50000 روپے پر سالانہ 14 فیصد اور 150000 روپے پر سالانہ 18٪ منافع کی شرح مقرر کی گئی ہے۔ 


نوٹ: اس پرافٹ کو لینے سے پہلے ضرور یہ کنفرم کر لیں کہ یہ پرافٹ اسلام میں جائز ہے یا ناجائز، اس کیلئے کسی اچھے مفتی سے فتویٰ ضرور لے لیں۔ کیونکہ ہر پرافٹ منافع نہیں ہوتا یہ سود بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے یہ آپشن استعمال کرتے ہوئے اس بات کا جائزہ ضرور لیں۔

 

ایزی پیسہ سہولیات  و خدمات

ایزی پیسہ پاکستان میں آنے والا سب سے اولین برانچ لیس بنکنگ پلیٹ فارم ہے۔  یہی وجہ ہے کہ ایزی پیسہ (Easypaisa) اپنے صارفین کو  سب سے زیادہ سہولیات اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ان سہولیات و خدمات میں درج ذیل شامل ہیں۔

1۔ ایزی لوڈ (EasyLoad)

ایزی پیسہ کے اس  آپشن سے آپ پاکستان میں موجود تمام موبائل آپریٹرز کےکنکشنز پر ایزی لوڈ  کر سکتے ہیں ۔ اس کیلئے کوئی ایکسٹرا چارجز وصول نہیں کئے جاتے۔

 

 موبائل پیکجز (Mobile Packages)

اس آپشن کے ذریعے آپ تمام موبائل کمپنیوں کے موبائل پیکجز اور بنڈلز سبسکرائب کر سکتے ہیں ۔ ان کیلئے بھی کوئی ایکسٹرا چارجز نہیں لئے جاتے۔

 

3۔ رقم بھیجنا (Send Money)

رقم بھیجنا (Send Money) کے آپشن سے آپ کسی دوسرے ایزی پیسہ اکاؤنٹ (Easypaisa Account)، بنک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ پر رقم کی منتقلی (Money Transfer)، راست آئی ڈی پر رقم کی منتقلی (Raast)، کسی کو تحفہ بھیجنا ہو (Tohfa)، دوسرے موبائل والٹس جیسے یو پیسہ، جاز کیش وغیرہ پر پیسے بھیجنا (Other Wallets)، کیو آر کوڈ (Scan QR) کے ذریعے رقم بھیجنا شامل ہیں۔

 

4۔ بل کی ادائیگی (Bill Payment)

بل کی ادائیگی (Bill Payment) آپشن سے آپ  اپنے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی گھر بیٹھے آسانی سے کر سکتے ہیں۔  ان بلز میں بجلی کے بل، ٹیلیفون بلز، انٹرنیٹ بلز، گیس بلز، پانی کے بلز، سولر بلز اور کریڈٹ کارڈ بلز شامل ہیں۔

 

5۔ عطیات بھیجنا (Send Donations)

آپ اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے درجنوں خیراتی اداروں جیسے الخدمت، رزق، سہارا، چھیپا، ہلال احمر پاکستان، اخوت، ایدھی فاؤندیشن، شوکت خانم، سیلانی، زندگی ٹرسٹ وغیرہ کو گھر بیٹھے عطیات بھی بھیج سکتے ہیں۔

 

  اے ٹی ایم کارڈ  (ATM Cards)

ایزی پیسہ اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو اے ٹی ایم کارڈ  یا ڈیبٹ کارڈ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔  ایزی پیسہ تین قسم کے ڈیبٹ کارڈ آفر کرتا ہے جن کی ایک بار 1000 روپے فیس لی جاتی ہے۔  ان ڈیبٹ کارڈز یا اے ٹی ایم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوا سکتے ہیں  یوں آپ کو پیسے نکلوانے کیلئے کسی ریٹیلر ، فرنچائز یا سروس سنٹر کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔  کسی بھی بنک کے اے ٹی ایم میں جائیں اور پیسے نکلوا لیں۔

یہ کارڈز درج ذیل ہیں۔

1۔ پے پاک ڈیبٹ کارڈ (PayPak Debit Card)

2۔ ویزا ڈیبٹ کارڈ (VISA Debit Card)

3۔ یونین پے ڈیبٹ کارڈ (UnionPay Debit Card)

 

ان سہولیات و خدمات کے علاوہ درجنوں مزید بھی ایزی پیسہ ایپ پر دستیاب ہیں۔ جو آپ ایزی پیسہ ایپ پر جا کر استعمال کر سکتے ہیں۔

 

اختتامی جملے : ایزی پیسہ ایپ  (Easypaisa App)

ایزی پیسہ بہت ہی اہم برانچ لیس بنکنگ پلیٹ فارم ہے۔ اسے استعمال کرکے  اپنے لئے ڈھیروں سہولیات اور خدمات اپنی گھر بیٹھے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔  ایزی پیسہ کسی تعارف کا محتاج تو نہیں تاہم کچھ ایسی باتیں بھی ہوتی ہیں جو ہر صارف نہیں جانتا یا جنہوں نے ابھی تک ایزی پیسہ اکاؤنٹ نہیں بنایا ان کیلئے یہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید معلومات اور اپڈیٹس کیلئے اردو ورلڈ (Urdu World) کے ساتھ جڑے رہیں۔ اردو ورلڈ (Urdu World) سے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر نت نئی اور کارآمد معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

یو پیسہ اکاؤنٹ بنائیں  - پیسے کمائیں ، پیسے بچائیں | UPaisa

آن لائن پیسے کیسے کمائیں، ایک بار کی محنت زندگی  بھر پیسہ کمائیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے