ڈاکٹر تبسم آراء کی کتاب نگارشات تبسم کی تقریب رسم اجراء

ڈاکٹر تبسم آراء کی کتاب " نگارشات تبسم " کی تقریب رسم اجراء

 

ڈاکٹر تبسم آراء کی کتاب " نگارشات تبسم " کی تقریب رسم اجراء

 

حیدر آباد (انڈیا) : ڈاکٹر تبسم آراء کی کتاب " نگارشات تبسم " کی تقریب رسم اجراء 30 ستمبر کو ہو گی۔  رسم اجراء کی یہ تقریب گورنمنٹ سٹی کالج ، نیا پل حیدر آباد کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کالج آف لینگویجز ، ملے پلی حیدر آباد کی اردو زبان کی لیکچرر ڈاکٹر تبسم آراء کی تصنیف " نگارشات تبسم " کی تقریب رسم اجراء گورنمنٹ سٹی کالج ، نیا پل حیدر آباد کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام  30 ستمبر کو کالج ہذا کے اے وی ، ہال میں دن 11 بجے منعقد ہو گی۔

 

نگارشات تبسم کی تقریب رسم اجراء زیر سرپرستی گورنمنٹ سٹی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پی بالا بھاسکر منعقد ہو رہی ہے۔ جبکہ اس تقریب کی صدارت پروفیسر نسیم الدین فریس کریں گے۔ ڈاکٹر اعجاز سلطانہ وائس پرنسپل  گورنمنٹ سٹی کالج، ڈاکٹر نکہت آراء شاہین مہمانان خصوصی ہوں گی۔ 


نگارشات تبسم


نگارشات تبسم کی رسم اجراء کی تقریب کے مہمانان اعزاز ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سٹی کالج اور محمد سیف الرحیم قریشی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کل ہند مجلس تعمیر ملت ہوں گے۔  تقریب کی کنونیر ڈاکٹر فہمیدہ بیگم ہوں گی جبکہ نظامت کے فرائض محمد محبوب لیکچرر اردو انجام دیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:

انشائیہ کا مفہوم اور اس کی خصوصیات

تبسم آرالیکچرر اورینٹل کالج عثمانیہ یونیورسٹی  کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے