ریتڑہ سولنگ اور سیوریج نالہ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کا استعمال، شہری سراپا احتجاج
ریتڑہ
( نمائندہ اردو ورلڈ ) سولنگ اور سیوریج نالہ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کا استعمال، نالہ
مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری سراپا احتجاج، ذمہ داران کے خلاف
کارووائی کا مطالبہ کر دیا۔
ریتڑہ
کے شہریوں سیٹھ منظور حسین گاذر، فیض
محمد، الہٰی بخش جنجوعہ ، اللہ نواز خان ملکانی و دیگر نے ٹھیکیدار محمد عارف اور
ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ محمد اشرف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو
بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے تحت بننے والی سولنگ اور سیوریج نالہ مکمل ہونے سے قبل
ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ سولنگ اور نالے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا
استعمال کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ بغیر
کسی منصوبہ بندی کے تعمیر کے باعث شہریوں کے مکانات کیلئے نقصان کا باعث بھی بن
رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس بارے میں بارہا
ٹھیکیدار محمد عارف اور حافظ شعیب کو آگاہ کیا گیا مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہ
رینگی۔ بعدازاں لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او محمد اشرف کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا
گیا مگر وہ بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے جلد از جلد
نوٹس لیکر کارووائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک
سال بعد بھی ڈرین کی مرمت نہ ہو سکی، سیاسی نمائندگان اور انتظامیہ ریتڑہ کو ڈبونے
کے منتظر
7 ماہگزرنے کے باوجود ریتڑہ ڈرین مرمت نہ ہو سکی، دعوے اور وعدے کہاں گئے؟
0 تبصرے