آن لائن پیسے کیسے کمائیں، ایک بار کی محنت زندگی بھر پیسہ کمائیں
آج
کل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوان مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں
جبکہ حوصلہ مند نوجوان آن لائن پیسہ کمانے کیلئے تگ و دو کرنے کیلئے کمر باندھ
لیتے ہیں۔ اس صورت میں سب سے پہلا سوال جو ان کے ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ آن
لائن پیسے کیسے کمائیں۔ یوں وہ اپنے اس سوال کے جواب کیلئے گوگل سرچ کا استعمال
کرتے ہیں ۔ اسی طرح وہ گوگل سرچ کے ساتھ ساتھ دوستوں اور جاننے والوں پوچھتے اور
معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس دوران بہت سے نوجوان گلی کوچوں میں موجود آن لائن پیسے
کمانے کے طریقے سکھانے والے عطائی مراکز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ یوں وہ اپنے پیسے
کے ساتھ ساتھ وقت بھی برباد کرتے ہیں اور مہینوں کی محنت کے باوجود ٹریننگ مکمل
کرنے بعد بھی وہ وہیں پر موجود ہوتے ہیں جہاں سے انہوں نے اپنا سفر شروع کیا تھا۔
یہ
سب جاننے کے بعد ہم نے ایک کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں ہم اس جانب آنے
والے نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی
کریں۔ یوں اس شعبہ کی جانب آنے والے
بھٹکنے سے بچ جائیں گے اور انہیں صحیح راستے پر چلنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
آن لائن پیسے کمانا کتنا آسان کتنا مشکل؟
آن
لائن پیسے کمانا آسان بھی ہے اور مشکل بھی، اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا
جواب ہوا؟ پیارے دوستوں اس کیلئے میرا جواب ہو گا کہ آن لائن پیسے کمانا ان باہمت
نوجوانوں کیلئے آسان ہے جو کسی شارٹ کٹ کا انتخاب کرنے کی بجائے صحیح راستے کا
انتخاب کرتے ہیں۔ محنت کرتے ہیں۔ اپنا ایک ہدف مقرر کرتے ہیں اور اس ہدف تک پہنچنے
کیلئے درست طریقہء کار کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کسی شارٹ کٹ کا استعمال
کرتے ہوئے کچھ وقت کیلئے کچھ پیسہ کما نے لگ جائیں مگر یہ شارٹ کٹ ہمیشہ کام نہیں
آئے گا۔ جیسے ہی شارٹ کٹ ناکام ہوا آپ پھر اسی جگہ اپنے آپ کو پائیں گے جس جگہ سے
آپ نے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ یوں آپ ایک بار پھر کسی شارٹ کٹ کی تلاش میں نکلیں
گے مگر کوئی شارٹ کٹ کام نہیں دکھائے گا۔
تو میرا کہنا یہ ہے کہ اگر آپ درست راستے سے چلیں گے تو آن لائن پیسے کمانا
بہت آسان ہے جبکہ اگر آپ کسی شارٹ کٹ کی تلاش میں بھٹکتے رہے تو پھر آن لائن پیسے
کمانا بہت مشکل ہے۔
آن لائن پیسے کمانے کے 5 بہترین طریقے
آن
لائن پیسے کمانے کیلئے انٹرنیٹ کی دنیا بہت وسیع ہے۔ آن لائن پیسے کمانے کیلئے
درجنوں ہائے طریقہء کار موجود ہیں جن پر کام کر کے لاکھوں لوگ پیسے کما رہے ہیں۔
لیکن آج ہم سب سے زیادہ مقبول صرف پانچ طریقوں کا ذکر کریں گے اور آپ کو آگاہ کریں
گے یہ کتنے کارگر ہیں اور ان پر کتنی محنت صرف ہوتی ہے۔
1۔
بلاگنگ(Blogging)
2۔
ای کامرس(E-Commerce)
3۔
فری لانسنگ(Freelancing)
4۔
ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ(Affiliate
Marketing)
5۔
یوٹیوب اور ویڈیو بنانا(YouTube and
Video Content Creation)
1۔
بلاگنگ(Blogging)
سب
سے پہلے ہم بلاگنگ(Blogging)
کا ذکر کرتے ہیں۔ کیونکہ بلاگنگ(Blogging)
دنیا میں آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا اور کامیاب طریقہء کار ہے۔ جس کے ذریعے
بلاگرز آن لائن پیسے کماتے ہیں اور ایک بار محنت کر کے زندگی بھر کی کمائی کا
ذریعہ بنا لیتے ہیں۔
بلاگنگ(Blogging) کیا ہے؟
بلاگنگ(Blogging) کو اگر عام فہم زبان میں بیان کیا
جائے تو وہ ہے کہ تحریر لکھنا اور اسے کسی ویب سائٹ پر شائع کر دینا۔ بلاگنگ(Blogging) کیلئے ویب سائٹ یا بلاگ کا ہونا
ضروری ہے۔ اس کیلئے کسی بڑی انویسٹمنٹ یا بہت زیادہ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہاں البتہ
چند بنیادی باتوں کا معلوم ہونا ضروری ہے۔
چونکہ بلاگنگ کیلئے ویب سائٹ کا ہونا ضروری ہے اس لئے میں آپ کو بتاتا چلوں
کہ ویب سائٹ بنانے کیلئے یوں تو درجنوں پلیٹ فارمز موجود ہیں لیکن ان میں درج ذیل
دو پلیٹ فارمز بہت مشہور اور مستعمل ہیں
1۔
بلاگر(Blogger)
2۔
ورڈ پریس(WordPress)
بلاگر(Blogger)
بلاگر(Blogger) گوگل کا پلیٹ فارم ہے جو بلاگرز کو
اپنا بلاگ بنانے کیلئے فری میں ہوسٹنگ فراہم کرتا ہے۔ اس کیلئے کوئی بھی بلاگر
بلاگرڈاٹ کام پر جا کر اپنا بلاگ بنا سکتا ہے۔اس کیلئے بلاگر تمام بلاگرز کو سب
ڈومین بالکل فری فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اس بلاگ کے ساتھ کسٹم ڈومین لنک کرنا چاہیں
تو وہ کسی بھی پلیٹ فارم سے ڈومین خرید کر بلاگر سے لنک کر دیں ۔ وہ ڈومین ٹاپ
ڈومین ز جیسے .com, .net.org, .pk,.com.pk یا کوئی اور بھی ہو سکتی ہے یوں یہ ڈومین نیم پروفیشنل
تااثر چھوڑتی ہیں اور وزٹرز کو اپنی جانب کھینچتی ہیں یوں وزٹرز کی تعداد روز بروز
بڑھنا شروع ہو جاتی ہے ۔ یہ ڈومین آپ نیم چیپ (Namecheap) خرید سکتے ہیں ۔ اگر آپ نے ۔ڈاٹ پی کے یا ڈاٹ
کام ڈاٹ پی یا دیگر ریجنل ڈومین خریدنا ہوں تو اس کیلئے ہوسٹ بریک (Hostbreak) بھی قابل بھروسہ پاکستانی ڈومین اور ہوسٹنگ
فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔
بلاگر(Blogger) پر بلاگ یا ویب سائٹ بنانا بہت آسان
ہے چند آسان سے سٹیپس کے بعد آپ کا بلاگ تیار ہو گا۔ اسی طرح اس پر پوسٹ کرنا بھی
بہت آسان ہے۔ جو بھی بنیادی انگلش سمجھتا ہے وہ آسانی کے ساتھ پوسٹ اور سیٹنگز کر
لیتا ہے۔ تاہم اس کیلئے تفصیلی آگاہی بعد میں آنے والے آرٹیکلز میں فراہم کی جائے
گی۔
ورڈ پریس(WordPress)
ورڈ پریس(WordPress) ایک پریمیم پلیٹ فارم ہے اسے
استعمال کرنے کیلئے ڈومین او ر ہوسٹنگ لینا ضروری ہے۔ جو ظاہر ہے کہ قیمت ادا کر
کے ہی خریدی جا سکتی ہیں۔ لیکن یہ اتنی مہنگی نہیں ہوتی کہ بہت زیادہ انویسٹمنٹ
کرنا پڑے۔ ورڈ پریس(WordPress)
پر آ کر بہت سے کام زیادہ آسان ہو جاتے ہیں۔ ایس ای او (SEO) سے لیکر پوسٹنگ اور دیگر سیٹنگز
زیادہ آسانی سے کی جا سکتی ہیں اور اپنے بلاگ کو زیادہ آسانی سے رینک کیا جا سکتا
ہے۔ ورڈ پریس(WordPress)
کیلئے بھی آپ ڈومین اور ہوسٹنگ کیلئےنیم
چیپ(Namecheap) اور ہوسٹ بریک (Hostbreak) سے رجوع کر سکتے ہیں یہ دونوں پلیٹ
فارم ز پریمئم اور باعتماد ہیں اور سال ہا سال سے اپنے صارفین کا اعتماد حاصل کئے
ہوئے ہیں۔
2۔
ای کامرس(E-Commerce)
آن
لائن پیسے کمانے کا دوسرا سب سے بڑا طریقہ ای کامرس(E-Commerce) ہے۔ آپ کو بتاتا چلوں کہ ای کامرس(E-Commerce) آن لائن پیسے کمانے کا ایسا طریقہ
ہے جس کے ذریعے آن لائن اشیاء بیچ کر پیسہ کمایا جاتا ہے۔ یعنی اگر میں آسان الفاظ
میں کہوں تو وہ یہ ہے کہ آپ اپنے فزیکل کاروبار کو آن لائن کر دیں اور آن لائن
اشیاء کی فروخت شروع کر دیں یوں جو آپ کا کاروبار صرف ایک علاقے تک محدود تھا وہ
اب پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔ اسی طرح اگر آپ کا کوئی فزیکل کاروبار نہیں بھی تو
آپ آن لائن کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ ای
کامرس(E-Commerce) ایک تیزی سے بڑھتا ہوا پلیٹ فارم ہے
ہو سکتا ہے آئندہ کچھ سالوں میں فزیکل کاروبار مشکلات کا شکار ہو جائیں ، میں یہ
تو نہیں کہتا کہ ختم ہو جائیں گے کیونکہ ان کی اہمیت ہمیشہ رہے گی لیکن ان کی رینج
محدود ہو جائے گی ۔ جبکہ ای کامرس(E-Commerce)
یا آن لائن کاروبار 50 فیصد سے زائد مارکیٹ پر ہاوی ہو جائے گا۔ ای کامرس(E-Commerce) کا یہ اثر رسوخ ترقی یافتہ ممالک سے
ہوتا ہوا اب تیسری دنیا کے ممالک میں بھی تیزی سے فروغ پذیر ہے۔
آپ
کو مزے کی بات بتاتا چلوں کہ دنوں یا سالوں میں کروڑپتی بننے والوں کی اگر لسٹ
اٹھا کر دیکھی جائے تو اکثریت ان افراد کی ہو گی جنہوں نے آن لائن کاروبار یعنی ای
کامرس(E-Commerce) سے یہ پیسہ کمایا ہے۔ اس لئے میرا
مشورہ ہے کہ آن لائن کاروبار میں ضرور آئیں ۔ ابتداء میں مشکلات ضرور پیش آ سکتی ہیں مگر اس کا مستقبل بہت روشن
ہے۔
ای
کامرس(E-Commerce) کیلئے بھی ایک ویب سائٹ کی ضرورت
ہوتی ہے۔ یہ ویب سائٹ اوپربلاگنگ کے حصے
میں بیان کئے گئے طریقہء کار کے مطابق بنائی جا سکتی ہے۔
3۔
فری لانسنگ(Freelancing)
فری
لانسنگ(Freelancing)
بھی آن لائن پیسے کمانے کا ایک بہترین طریقہء کار ہے ۔ فری لانسنگ کے ذریعے کسی
تھرڈ پارٹی کیلئے کام کر کے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ آزادانہ طور پر
بھی کام کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے فائیور، اپ ورک، فری لانسر، پے پر آور جیسے بہت
اچھے پلیٹ فارمز بھی موجود ہیں جو فری
لانسرز کو پروجیکٹس تلاش کرنے کیلئے معاونت فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے ان پلیٹ فارمز
پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور اپنی اہلیت کے مطابق کام حاصل کرنا شروع کر دیں۔
4۔
ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ(Affiliate
Marketing)
ایفیلی
ایٹ مارکیٹنگ(Affiliate Marketing)
آن لائن پیسے کمانے کا چوتھا بڑا ذریعہ ہے ۔ اس کے ذریعے آپ کسی تھرڈ پارٹی کی
پروڈکٹس کو پروموٹ کر کے اپنا کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ سب سے بڑا ایفیلی ایٹ پروگرام ایمازون کا ہے ۔
اس کے علاوہ سینکڑوں پلیٹ فارمز ہیں جو ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ(Affiliate Marketing) پروگرام آفر کرتے ہیں۔ ان ویب سائٹس
پر جا کر ان کے ایفیلی ایٹ ونڈو پر جا کر اکاؤنٹ بنائیں ان کی پروڈکٹس پروموٹ کریں
اور اپنا کمیشن حاصل کریں۔
5۔
یوٹیوب اور ویڈیو بنانا(YouTube and
Video Content Creation)
یوٹیوب
اور ویڈیو بنانا(YouTube and Video
Content Creation) تیزی سے بڑھتا ہوا آن لائن پیسے کمانے کا طریقہء کار
ہے۔ مستقبل میں ویڈیو کنٹنٹ کری ایشن سب
سے بڑا میڈیم بننے کے امکانات ہیں۔ اگر یہ بلاگنگ سے آگے نہیں جا پایا تو زیادہ
پیچھے بھی نہیں رہے گا۔ یوٹیوب کے ساتھ ساتھ ویڈیو کنٹنٹ شیئر کرنے کے پلیٹ فارمز
بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور مقبول ہو رہے ہیں۔ جیسے ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت سے
فیس بک اور یوٹیوب کو بھی شارٹس شروع کرنے پر مجبور کیا ہے۔
حرف تمام: آن لائن پیسے کیسے کمائیں
آن لائن پیسے کیسے کمائیں کے عنوان پر بات کرتے ہوئے اگر اپنے اختتامی الفاظ میں اگر میں یہ کہوں کہ آن لائن پیسے کمانے کیلئے محنت اور مہارت بہت ضروری ہے۔ آپ صرف چند دنوں یا چند ہفتوں کی سکل سیکھ کر اپنے لئے کامیابیوں کے دورازے کھول سکتے ہیں۔ شارٹ کٹ سے گریز کریں کیونکہ اس سے کامیابی تو دور ناکامی پر پچھتاوے کیلئے بھی وقت نہیں ملے گا۔ اس لئے اپنے لئے درست اور موزوں راستے اور شعبے کا انتخاب کریں اور کام شروع کر دیں۔ پھر اللہ تعالی کی مہربانی سے کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
کتابیں
پڑھیں اور پیسے کمائیں: آسان طریقے سے آن لائن پیسے کمائیں
آن لائن
لکھ کر پیسے کمائیں آسانی سے، 10بہترین ویب
سائٹس
0 تبصرے