عمران خان کا جرم ثابت، 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

عمران خان کا جرم ثابت، 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئیعمران خان کا جرم ثابت، 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

 

عمران خان کا جرم ثابت، 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

 

اسلام آباد ( اردو ورلڈ ویب ڈیسک) عمران خان کا جرم ثابت ہو گیا، 3 لاکھ قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

 

تفصیلات  کے مطابق توشہ خان کیس کا فیصلہ آخرکار آ ہی گیا۔  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجرم اگر جرمانہ ادا نہیں کرے گا تو اسے 6 ماہ مزید قید بھی بھگتنا پڑے گی۔

 

اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے آج توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کے وکیل خواجہ حارث کو صبح ساڑھے 8 بجے طلب کر رکھا تھا۔ مگر نہ تو عمران خان حاضر ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل حاضر ہوئے ۔ جس پر جج نے تین بار موقع دینے کیلئے وقفہ دیا۔ پہلے 9 بجے، اس کے بعد ساڑھے 10 بجے اور اس کے بعد ساڑھے 12 بجے کا وقت دیا مگر عمران خان اور وکیل خواجہ حارث پیش نہ ہوئے۔ جس پر جج ہمایوں دلاور نے 12 بج کر 40 منٹ پر فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا۔

 

فیصلہ سناتے ہوئے جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر عائد الزامات ثابت ہوتے ہیں  لہذا انہیں 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ اگر وہ جرمانہ ادا نہیں کریں گے تو انہیں 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔  اس کے ساتھ عمران خان کے وارنٹ جاری کئے جاتے ہیں تاکہ انہیں گرفتار کر کے سزا کیلئے پیش کیا جائے۔


آخری اطلاعات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے دشمن متحرک، ترقی پسندوں کا سفر بھی جاری...  تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

فیک نیوز کا طوفان اور قومی میڈیا کا کردار...  تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے