کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے کٹ کی رونمائی ، میچز شیڈول بھی سامنے آ گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی
سی بی) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی۔ اسی
طرح کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے میچز کا شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اسی
سال اکتوبر و نومبر میں انڈیا میں ہو رہا
ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ
2023 ، 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہے گا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی نمائش کر دی
ہے۔ کٹ کی رونمائی کی تقریب گذشتہ روز
لاہور میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ
کمیٹی ذکاء اشرف تھے۔
واضح
رہے کہ 10 ٹیمیں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات پر کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹائٹل
کے لیے میدان میں نبردآزما ہوں گی۔
کرکٹ
ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب احمد آباد کے
نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
آئی
سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے میچز درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوں گے:
تاریخ |
شہر |
ٹیم |
اکتوبر 06، 2023 |
حیدر آباد |
ہالینڈ |
اکتوبر 10، 2023 |
حیدر آباد |
سری لنکا |
اکتوبر 14، 2023 |
احمد آباد |
بھارت |
اکتوبر 20، 2023 |
بنگلورو |
آسٹریلیا |
اکتوبر 23، 2023 |
چنئی |
افغانستان |
اکتوبر 27، 2023 |
چنئی |
جنوبی افریقہ |
اکتوبر 31، 2023 |
کولکتہ |
بنگلہ دیش |
نومبر 04، 2023 |
بنگلورو |
نیوزی لینڈ |
نومبر 11، 2023 |
کولکتہ |
انگلینڈ |
کرکٹ
ورلڈ کپ 2023 میں ڈے میچز اور ڈے اینڈ نائٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈے میچز پاکستانی
وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے شروع ہوں گے۔ جبکہ ڈے اینڈ نائٹ میچز پاکستانی وقت کے
مطابق دوپہر 01:30 بجے شروع ہوں گے۔
اگر
پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی اور پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب
ہوتا ہے تو وہ اپنا سیمی فائنل کولکتہ میں
کھیلے گا۔
اسی
طرح اگر انڈیا اپنی جادوگری دکھانے میں کامیاب ہوتا ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ممبئی
میں کھیلے گا ، بصورت دیگر اگر انڈیا کا سیمی فائنل میں مقابلہ پاکستان سے ہوتا ہے
تو پھر وہ سیمی فائنل کولکتہ میں ہو گا۔
کرکٹ
ورلڈ کپ 2023 راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے
خلاف کل 45 لیگ میچز کھیلیں گی۔
سب سے زیادہ پوائنٹس لینے والی چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ سیمی فائنلز بالترتیب 15 نومبر کو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل کیلئے ریزرو دن بھی ہوں گے۔
0 تبصرے