عثمان بزدار بڑی مشکل میں، نیب نے عدم تعاون پر کارووائی کا فیصلہ کر لیا

عثمان بزدار بڑی مشکل میں، نیب نے عدم تعاون پر کارووائی کا فیصلہ کر لیا

 

لاہور ( اردو ورلڈ ویب ڈیسک) عثمان بزدار بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ نیب نے عدم تعاون پر کارووائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں عثمان بزدار کو 5 سال قید بامشقت، جرمانہ اور دیگر قانونی کارووائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس میں عدم تعاون پر سابق وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف کارووائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہیں دو روز قبل ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں انہیں 10 جولائی کو نیب لاہور کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدم حاضری کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارووائی کرنے کا کہا گیا ہے جس میں 5 سال قید بامشقت  اور  جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح ان کی گرفتاری کیلئے احکامات بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق نیب اس سے قبل عثمان بزدار کو 5 بار نوٹس جاری کر چکی ہے مگر عثمان بزدار حاضر ہوئے اور نہ ہی تحقیقات میں تعاون کیا ہے۔ جس پر نیب لاہور کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔  عثمان بزدار پر اثاثہ جات کا کیس  نیب لاہور میں چل رہا ہے۔ جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے اثاثے ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے اثاثے 6 سال کے عرصے میں 2 ارب تک بڑھ گئے ہیں۔  2017 میں ان کے اثاثے 7 لاکھ 62 ہزار روپے مالیت کے تھے۔ 2018 میں انہوں نے اپنے اثاثے اڑھائی کروڑ روپے ظاہر کی۔ 2019 میں عثمان بزدار کے اثاثے ساڑھے تین کروڑ ظاہر کئے گئے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے اس وقت اثاثوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 2 ارب سے بھی بڑھ چکی ہے۔ اس سلسلہ میں نیب لاہور ان سے مؤقف لینے کیلئے 5 بار نوٹس کر چکی ہے مگر عدم تعاون پر سخت کارووائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ  کس وجہ سے ہوا؟گینگ آف 5 میں کون کون شامل تھا؟

آن لائن لکھ کر پیسے کمائیں آسانی سے،   10بہترین ویب سائٹس

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے