Tehzeeb Hafi | مجھے بہت سی محبتیں ہوئی ہیں۔ دو سال بعد شادی کر لوں گا۔ تہذیب حافی

مجھے بہت سی محبتیں ہوئی ہیں۔ دو سال بعد شادی کر لوں گا۔ تہذیب حافی
 

Tehzeeb Hafi | مجھے بہت سی محبتیں ہوئی ہیں۔ دو سال بعد شادی کر لوں گا۔ تہذیب حافی


مجھے بہت بار محبت ہوئی ہے۔ دو سال بعد شادی کر لوں گا ، ایسا میں ہر بار امی سے کہتا ہوں۔ الہ دین کا چرغ ملا تو دس سال پیچھے جا کر کچھ بدلنا چاہوں گا۔ اندر سے شاید تامل ہوں اس لئے مجھے رنگ اچھے لگتے ہیں۔ عورت کو انسان پیدا کیا گیا ہے۔ عورت ماں ہوتی ہے بہن ہوتی ہے عشق ہوتی ہے۔ مجھے بے وفائی کے لفظ کی ہی سمجھ ہی نہیں آئی۔ انسان کے جذبے غلط نہیں ہوتے انسان جھوٹ بولتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز شاعر تہذیب حافی (Tehzeeb Hafi) نے سماء ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

 

تہذیب حافی (Tehzeeb Hafi) برصغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعر ہیں ۔ تہذیب حافی کا تعلق جنوبی پنجاب کے مردم خیز خطے اور یونان صغیر کہلانے والے تونسہ شریف کے قصبے ریتڑہ سے ہے۔تہذیب حافی نے جس تیزی سے شہرت کی بلندی کو چھوا ہے ایسا بہت کم شعراء کے حصے میں آیا ہے۔ 

 

تہذیب حافی ( Tehzeeb Hafi ) کی شاعری میں نئے دور کے استعاروں کا بھرپور استعمال بہت خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ تہذیب حافی شاعری کو سننے لگیں تو دل چاہتا ہے کہ یہ محفل یونہی جاری رہے۔

یہ بہت خوبصورت انٹرویو ہے اس سے لطف اٹھانے کیلئے آپ کو سما ٹی وی کے یوٹیوب چینل جا کر ویڈیو ملاحظہ کرنا ہو گی۔ 

 

یہ بھی پڑھیں:

یہ تو آغاز ہے  ،  جوتجھے انجام سفر لگتا ہے۔۔۔شاعر:  فاروق شہزاد ملکانی

اک صحرا ہے آنکھوں  میں۔۔۔ شاعر: فاروق شہزاد ملکانی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے