سابق صدر کیلئے عدالت سے بری خبر، صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا

سابق صدر کیلئے عدالت سے بری خبر،  صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے نا  اہل قرار دے دیا

 

سابق صدر کیلئے عدالت سے بری خبر آ گئی، عدالت نے سابق صدر کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق برازیلین صدر جیر بولسنارو کیلئے برازیلین عدالت کی طرف سے بری خبر آ گئی ہے۔ سابق برازیلین صدر جیر بولسنارو کو عدالت نے 2030 تک صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

 

جیر بولسنارو پر 2022 میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے جیر بولسنارو کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔

 

جیر بولسنارو اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ بولسنارو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ تاہم وہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور اپنا اپیل کرنے کا حق ضرور استعمال کریں گے۔ برازیل کے سابق صدر جیر بولسنارو بہت جلد عدالت میں اپنی اپیل دائر  کر دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارووائی، 6 دہشتگرد ہلاک

عیدکے بعد پہلی 4 گرفتاریاں، زمان پارک میں صف ماتم بچھ گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے