پشاور
( اردو ورلڈ ویب ڈیسک) پی ٹی آئی بکھر گئی، آئی پی پی کے بعد پی ٹی آئی
پارلیمنٹیرین بھی وجود میں آ گئی۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اوروفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف
پارلیمنٹیرین کے نام سے اپنی الگ سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے
مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، ایم این اے صالح
محمد خان، صوبائی وزیر ضیاء اللہ بنگش، اشتیاق ارمڑ، افتخار مشوانی، ملک واجد علی،
شوکت علی اور ارباب وسیم خان سمیت 57 سابق ارکان پارلیمنٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین
میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پی
ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ہونے والے اجلاس کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا
سکتا ہے کہ اس اجلاس میں بڑی تعداد میں سابق ارکان اسمبلی اور دیگر زعماء نے شرکت
کی ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے سابق ایم
پی اےآغاز اکرام اللہ گنڈہ پور، ایم این اے یعقوب شیخ، اورکزئی سے سید غازی غزن
جمال، مالاکنڈ پیر مصور شاہ، مانسہرہ سے نواب زادہ فرید صلاح الدین، باجوڑ سے پی
ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر انور زیب اور سوات سے محب اللہ خان پی ٹی آئی
پارلیمنٹیرین میں شامل ہوئے ہیں۔ اسی طرح
ڈیرہ اسماعیل خان سے عرفان کنڈی، رمضان شوری، ہزارہ ڈویژن سے مفتی عبیداللہ،
اورنگزیب خان اور کوہاٹ سے عتیق ہادی بھی نئی جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔
پارٹی
ذرائع نے اردو ورلڈ کو آگاہ کیا ہے کہ 57 سابق ارکان اسمبلی اب تک پی ٹی آئی
پارلیمنٹیرین میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ 43 کے قریب سابق ارکان اسمبلی پرویز خٹک کے
ساتھ رابطے میں ہیں وہ بھی بہت جلد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر پارٹی ذرائع نے یہ بھی کنفرم کیا کہ
9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ممکن نہ تھا اس لئے پی ٹی آئی
پارلیمنٹیرین کے نام سے الگ جماعت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی اجلاس میں 9 مئی
کے واقعات کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی گئی۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا یہ اجلاس پشاور کے جی
ٹی روڈ جھگڑا میں واقع ایک شادی ہال میں منعقد ہوا۔ پولیس کی جانب سے شادی ہال کے اطراف میں
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ شادی ہال کے ارد گرد کسی کو آنے جانے یا کھڑا
ہونے کی بھی اجازت نہیں ۔ حتیٰ کہ میڈیا کے ارکان کو بھی شادی ہال کے اندر جانے کی
اجازت نہ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران
خان کے گرد گھیرا مزید تنگ، چودہ طبق روشن
کر دینے والے انکشافات
نواز
شریف واپس کب آئیں گے، الیکشن کب ہوں گے، سہیل وڑائچ کے تازہ ترین انکشافات
0 تبصرے