سابق
وزیراعلیٰ کے پی کے و سابق وفاقی وزیر پرویز
خٹک نے اپنے حالیہ بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔
اس کے یہ برملا کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے بیس کیمپ کے پی کے میں ان کی پارٹی
تحریک انصاف کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔ پارٹی نقصان کے ساتھ 9 مئی کے حوالے سے جو
کیسز عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کئے گئے ہیں ان کو بھی تقویت پہنچی
ہے۔ جس کے آنے والے دنوں میں نتائج برآمد ہوں گے اور اب عمران خان کے خلاف کیسز
مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ کیونکہ عمران خان کے خلاف پارٹی کے اندر سے آنے والی
گواہیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پرویز خٹک کا یہ بیان کافی مضبوط بھی ہے۔
پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 9
مئی سوچا سمجھا واقعہ تھا، جو چند لوگوں نے مل کر بنایا حالانکہ انہیں یہ تنبیہہ
کی گئی تھی کہ ایسا نہ کریں۔اس قسم کی
پلاننگ کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔ لیکن ان کی یہ تجویز نظرانداز کر دی
گئی۔ پرویز خٹک کا یہ بیان قومی میڈیا پر بار بار چل چکا
ہے۔ جس سے آپ بخوبی آگاہ ہیں۔
پرویز
خٹک کے اس بیان کا اگر تجزیہ کیا جائے تو یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی کہ پرویز
خٹک براہ راست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرا
رہے ہیں۔ اس بیان کا تجزیہ معروف صحافی
سید طلعت حسین نے بہت مؤثر انداز سے کیا ہے۔ لہذا مزید جاننے کیلئے آپ کو سید طلعت
حسین کا تجزیہ سننا ہو گا۔ انہوں نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ پرویز خٹک کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان
کی سیاست اور سیاسی مستقبل کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا جواب کیا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:
نگران
وزیراعظم کی دوڑ میں میڈیا گروپ کے مالک کا
نام بھی شامل، بڑے پیمانے پر لابنگ جاری
مجھے
بہت سی محبتیں ہوئی ہیں۔ دو سال بعد شادی کر لوں گا۔ تہذیب حافی
0 تبصرے