آن لائن لکھ کر پیسے کمائیں آسانی سے، 10بہترین ویب سائٹس

آن لائن لکھ کر پیسے کمائیں آسانی سے،   10بہترین ویب سائٹس

 

آن لائن لکھ کر پیسے کمائیں آسانی سے

 

آن لائن لکھ کر پیسے کمانا تو ہر کوئی چاہتا ہے مگر اس کیلئے ان کے پاس معلومات بہت کم ہوتی ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے پوچھتےہیں مگر اکثر لوگ معلوم ہونے کے باوجود دوسرے کو بتانا پسند نہیں کرتے ۔ شاید انہیں ڈر لگتا ہے کہ یہ لوگ میرے گاہک مجھ نہ چھین لیں حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہوتا ۔ آن لائن ہر کوئی اتنا ہی کماتا ہے جو جتنی محنت کرتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی سخی حاتم طائی کی قبر کو لات مار ہی دیتا ہے تو وہ زیادہ فری لانس ویب سائیٹس کا بتاتا ہے جو زیادہ تر لوگ خودہی جان لیتے ہیں۔ جو 'گوگل" ، " یوٹیوب" یا دیگر سرچ انجنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فری لانس ویب سائیٹس فائیور، اپ ورک، فری لانسر اور  پیپل پر آوریوں تو بہت اچھی ویب سائیٹس ہیں مگر یہ ویب سائیٹس اتنی مشہور ہو چکی ہیں کہ اس پر کسی نئے بندے کو اپنی جگہ بنانا کافی مشکل ہو چکا ہے۔  اس لئے آج ہم ان چاروں ویب سائٹس کی بجائے دیگر ویب سائٹس کے متعلق آپ کو بتائیں گے جو کم لوگوں کو معلوم ہیں اور نئے بندے کیلئے یہاں سے کام حاصل کرنا زیادہ آسان ہے۔  ان ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بنانا اور کام حاصل کرنا بہت ہی آسان ہے۔ اردو ورلڈ نے آپ احباب کیلئے اپنی ہی زبان میں یہ معلومات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب آپ کو یہ سیریز دیکھنے کو ملے گی لہذا اب آپ اردو ورلڈ کو بک مارک کر لیں تا کہ یہ معلومات آپ تک وقت پر پہنچ سکیں۔

 

10 بہترین ویب سائٹس

یہ ویب سائٹس درج ذیل ہیں۔

1۔ ٹیکسٹ بروکر   

ٹیکسٹ بروکر ایک بہت ہی مقبول ویب سائٹ ہے جو کنٹنٹ لکھنے والوں کو پیسہ بنانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔  ٹیکسٹ بروکر مختلف ویب سائٹس اور اداروں کیلئے کنٹنٹ رائٹنگ کرواتی ہے۔ اگر آپ واقعی لکھ کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو ٹیکسٹ بروکر ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ اس پر سائن اپ کرنا بھی آسان ہے اور جاب حاصل کرنا بھی ۔

 

2۔ رائٹر ایکسس 

رائٹر ایکسس  ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ ویب سائٹ  کنٹنٹ لکھنے والوں کو بہت ہی آسانی سے جاب فراہم کرتی ہے اس پر اکاؤنٹ بنانا اور کام حاصل کرنا نہایت آسان ہے۔ اوپر دیئے گئے لنک کے ذریعے اس ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور آن لائن کمانا شروع کر دیں۔

 

3۔ پروبلاگر

پروبلاگر مختلف بلاگنگ  ویب سائٹس کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہے جس کیلئے وہ رائٹرز کی خدمات لیتی ہے۔ اگر آپ بھی لکھنے کا ہنر اور شوق رکھتے ہیں تو یہ جاب حاصل کرنے والے آپ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس پر اکاؤنٹ بنانا نہایت آسان ہے جو صرف چند معلومات فراہم کرنا اور چند کلکس پر مشتمل ہے۔ 


4۔ کانسٹنٹ کنٹنٹ

کانسٹنٹ کنٹنٹ فری لانس رائٹرز کیلئے ایک مارکٹ پلیس ہے۔ اس کے ذریعے ہزاروں لکھنے والے جابز حاصل کر کے پیسہ کما رہے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم لکھنے والوں کیلئے روزانہ ہزاروں جابز فراہم کرتا ہے۔ آپ بھی اس پر جا کر اپنا حصہ وصول کر سکتے ہیں۔

 

5۔ سپر پاتھ 

سپر پاتھ کا جابز پورٹل بھی لکھنے والوں کو بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ بس آپ میں لکھنے کی تھوڑی بہت سن گن اور پیسہ کمانے کا جذبہ ہونا چاہئے۔ کیونکہ سکل اور جذبے کے بغیر کچھ بھی حاصل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے۔

 

6۔ کنٹنٹ لے 

کنٹنٹ لے بھی اپنی نوعیت کی بہت ہی اچھی ویب سائٹ ہے۔ آپ بھی اس پر جا کر سادہ سا طریقہ اپنا کر سائن اپ کریں اور کمانے والوں کی دوڑ میں شامل ہو جائیں۔ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔

 

7۔ بلاگنگ پرو

بلاگنگ پرو نے بھی کنٹنٹ کی خواہش مند ویب سائٹس کو اپنا تعاون پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ بلاگنگ پرو لکھنے کے خواہش مند رائٹرز سے کنٹنٹ لکھوا کر ان سائٹس کو فراہم کرتی ہے۔ جس کی کمائی میں سے اپنا حصہ رکھ کر کنٹنٹ لکھنے والوں کو دے دیتی ہے۔ آپ بھی بلاگنگ پرو سے اپنا حصہ وصول کر سکتے ہیں اگر آپ بھی بلاگنگ پرو کیلئے کنٹنٹ لکھنا شروع کر دیں۔

 

8۔ سیووی  

سیووی ایک پاکستانی پلیٹ فارم ہے جو کنٹنٹ لکھنے والوں کیلئے جاب پیدا کرتی ہے۔ سیووی نے بہت کم عرصے میں بہت شہرت حاصل کی ہے۔ سیووی کے ساتھ آپ بہت سے موضوعات پر لکھ کر پیسہ کما سکتے ہیں۔ دیر نہ کریں آسان طریقے سے اپنا اکاؤنٹ بنا کر پیسہ کمانا شروع کر دیں۔

 

9۔ فلیکس جابز 

فلیکس جابز ایک جانی مانی ویب سائٹ ہے جو مختلف فری لانس جابز آفر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ جڑ کر آپ گھر بیٹھے اچھا خاصا کما سکتے ہیں۔ یہ کنٹنٹ رائٹرز کو بہت اچھا مشاہرہ آفر کرتی ہے اور برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کرتی ہے۔ آپ میں جتنا زیادہ ٹیلنٹ ہو گا آپ اتنا زیادہ کمانے کے اہل ہوں گے۔

 

10۔ میک اے لونگ رائٹنگ 

میک اے لونگ رائٹنگ فری لانس رائٹرز کیلئے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے۔ میک اے لونگ رائٹنگ پر آپ اپنا اکاؤنٹ بنائیں جو کہ بالکل مفت ہے اور اپنی اہلیت کے مطابق جاب حاصل کریں۔

 

اختتامی تبصرہ

لکھنے والوں کیلئے آن لائن جابز کی کمی نہیں ہے۔ اس لئے مایوس ہونے کی بجائے آج سے ہی اپنی کوشش شروع کر دیں۔ یہ سائٹس جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے یہ انٹرنیشنل اور بھروسہ مند ہیں۔ ان کے ساتھ کام کر کے اپنے لئے اور اپنے خاندان کیلئے باعزت روزگار حاصل کریں۔ لیکن اس کیلئے محنت اور کوشش بہت ضروری ہے۔ آپ بھی اپنے لئے جاب تلاش کریں اور اگر "اردو ورلڈ" کی یہ کوشش آپ کے کسی کام آ سکی ہے تو یہ دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ دوست اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 

اردو ورلڈ پر موجود دیگر تحریریں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے