مظفرگڑھ(
اردو ورلڈ ویب ڈیسک) تھرمل کالونی میں تین
بہنوں کے قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ آ گیا۔ قاتل کون ہے پولیس بہت نزدیک پہنچ
چکی ہے۔ اس بارے میں جلد بہت ہی تہلکہ خیز
انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق تھرمل کالونی میں گزشتہ روز تین سگی بہنیں جن کی عمریں 6 ، 11 اور 13 سال
بتائی جا رہی ہیں لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شام
کو حسب سابق میدان میں کھیلنے گئیں اور پھر لوٹ کے گھر نہ آئیں۔ آج دوران تلاش
تینوں سگی بہنوں کی نعشیں ایک غیر آباد کوارٹر میں پائی گئیں۔ جنہیں گلے کاٹ کر
قتل کر دیا گیا تھا۔
تھرمل
کالونی جو کہ مظفرگڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی ملکیت ایک سرکاری رہائشی کالونی ہے
جہاں تھرمل اسٹیشن کے ملازمین رہائش پزیر ہیں۔ اس کالونی کی اپنی سیکورٹی ہے جو
بغیر شناخت کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ یہاں پر تلہ گنگ کے نواحی
قصبے ملتان خورد سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بچیاں گزشتہ روز
لاپتہ ہوئیں اور پھر آج ان کی گلے کٹی نعشیں ایک خالی کوارٹر سے برآمد ہوئیں۔
ڈی
ایس پی سٹی مطفرگڑھ ریحان رسول نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کے کام کی خود نگرانی کی
اور لواحقین کو یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد قاتلوں تک پہنچ کر بے نقاب کریں گے
اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے بچیوں کو تیز
دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔
ذرائع
سے معلوم ہوا ہے کہ ان بچیوں کے قتل کچھ قریبی رشتہ دار ملوث ہونے خدشہ ظاہر کیا
جا رہا ہے۔ جن کے بہت جلد سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ پولیس بھی تیزی سے
قاتلوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اہل علاقہ اس
بات پر انتہائی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ ایک چھوٹی سی کالونی میں جس کے گیٹ پر
سیکورٹی موجود ہوتی ہے وہاں بچیاں 12 گھنٹے سے زائد غائب رہیں انہیں گلے کاٹ کر
قتل کیا گیا اور کسی رہائشی کو معلوم ہی نہ ہو سکا اور پھر یہ خالی کوارٹر چند ہی
ہوں گے اگر بچیاں غائب ہوئی تھیں تو انہیں ان کوارٹرز میں گزشتہ روز ہی کیوں نہ
تلاش کیا گیا؟
یہ بھی پڑھیں:
پی ٹی
آئی پارلیمنٹیرین کے پیچھے عمران خان، پی ٹی
آئی سے نکالنے اور پارلیمنٹیرین بنانے تک سب ڈرامہ ؟
نگرانوزیراعظم کا نام فائنل؟، قمرزمان کائرہ نے صبح سویرے بڑی خبردے دی
0 تبصرے