سانحہ 9 مئی ، کون کون عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا؟

سانحہ 9 مئی ، کون کون عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا؟

 

پرویز خٹک کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کھل کر سامنے آنے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پرویز خٹک اور عمران خان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ وہ کس پارٹی میں جائیں گے اس سوال کا جواب کچھ دنوں تک واضح ہو جائے گا۔ کے پی کے میں سب سے بڑا گروپ پرویز خٹک کے ساتھ ہے ،  وہ استحکام پاکستان پارٹی میں جاتے ہیں یا اپنی پارٹی بناتے ہیں یا کسی اور پارٹی میں اپنے دوستوں کے ہمراہ جاتے ہیں ۔

 

جیو نیوز کے پروگرام " رپورٹ کارڈ" میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ پرویز خٹک اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے باعث ناخوش تھے۔ پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کی چلتی تھی۔ پرویز خٹک  2014 کے دھرنے کے بھی خلاف تھے۔ ٍکیونکہ وہ کے پی کے وزیراعلیٰ تھے اس لئے سب سے زیادہ بوجھ بھی ان پر پڑتا تھا۔ وہ خلوتوں میں کہا کرتے تھے کہ ہم ایسا ٹھیک نہیں کر رہے ۔ پھر پرویز خٹک دوسری بار پارٹی کو جتوا کر 2018 کے الیکشن میں کے پی میں حکومت بنانے کے قابل بنا پائے لیکن عمران خان نے انہیں وزیراعلیٰ نہیں بننے دیا اور انہیں مرکز میں کھڈے لائن لگا دیا گیا۔

 

ایک سوال کے جواب میں  کہ کون کون عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہےسلیم صافی نے کہا کہ ایک تو فیاض الحسن چوہان جو ٹی وی پر آکر کہتا ہے کہ فلاں فلاں کام عمران خان نے کئے ہیں، سائفر اور آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے ساتھ جو لوگ اس میں ملوث تھے جن کو پکڑا گیا ہے یا جن کے خلاف کارووائی ہونے جا رہی ہے بہت سے لوگ عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

پرویز خٹک کا عمران خان کو بڑا جھٹکا، زمان پارک پر اندھیروں کے سائے

نگران وزیراعظم کی دوڑ  میں میڈیا گروپ کے مالک کا نام بھی شامل، بڑے پیمانے پر لابنگ جاری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے