جسٹس بندیال اور یوٹیوبرز کا جھرمٹ، ملاقات کا احوال سامنے آ گیا

جسٹس بندیال اور یوٹیوبرز کا جھرمٹ، ملاقات کا احوال سامنے آ گیا


 جسٹس بندیال ایک بار پھر خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اس بار خبروں کا محور بننے والی ان کی یوٹیوبرز سے ملاقات ایک ملاقات ہے۔ یہ خبریں گزشتہ تین چار  روز سے گردش میں ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی طرف سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی ۔خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر یہ ملاقات 27 جون کو ہوئی جس میں ذرائع کے مطابق 3 یوٹیوبرز شامل تھے اور یہ ملاقات چیف جسٹس بندیال کے چیمبر میں ہوئی ہے۔ جن کا واضح جھکاؤ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی سے ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹرولز میں شامل ہیں۔ 

 

اس ملاقات  کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس ملاقات میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سینئر ججز کے بارے میں گفتگو کی ہے اور ان کے کنڈکٹ کے بارے میں باتیں کی ہیں۔ انہوں نے اسلام اباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بارے میں بھی باتیں کیں۔ اسی طرح انہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے بارے میں بھی باتیں کیں۔  جس میں انہوں نے کہا کہ کپتان نے سیاست سے بالاتر ہو کر مختلف فیصلے کئے جن میں اسمبلیوں کا توڑنا بھی شامل تھا جو کہ ان کے مفاد میں ہرگز نہیں تھا۔ 9مئی کےبعد کپتان کیلئے مسائل ہی مسائل ہیں وہ ایک مسئلے سے نکلتا نہین کہ دوسرا مسئلہ سامنے آن کھڑا ہوتا ہے۔

 

چیف جسٹس کی ان یوٹیوبرز کی ملاقات کی تفصیل معروف صحافی و وی لاگر سید طلعت حسین نے اپنے وی لاگ میں بیان کی ہے۔ اس ملاقات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ اس بارے میں جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے وضاحت ضرور آنا چاہئے تاکہ پتا چلے کہ سچ کیا ہے اور افسانہ کتنا ہے۔ مزید تفصیل کیلئے سید طلعت حسین کا یہ وی لاگ ان کے یوٹیوب چینل پردیکھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری، وعدہ معاف گواہ بھی مل گئے، حکومت کی بڑی چال

سانحہ 9 مئی ، کون کون عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا؟


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے