پشاور
( اردو ورلڈ مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر کی تحصیل
باڑہ بازار میں دھماکہ اور فائرنگ ہوئی ہے
جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے زخمی اور جاں بحق ہونے کی
اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ابتدائی
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ اور فائرنگ باڑہ بازار کے تحصیل کمپلیکس میں واقع
تھانہ کے مین گیٹ پر ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 کے قریب
زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ کچھ غیر تصدیق شدہ
اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چار پولیس اہلکاروں کے زخمی اور ایک اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ تحصیل کمپلیکس میں موجود تھانے کی عمارت کے مین گیٹ پر انٹری کے وقت دوران تلاشی ہوا۔ ذرائع کے مطابق یہ خودکش دھماکہ تھا۔ 3 دہشتگردوں نے تھانے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے مزاحمت کی اور ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے دہشتگرد نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ایک دہشتگرد کے فرار ہونے کی اطلاعات بھی ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دبا ہوا ہے۔ بھاری مشینری کے ذریعے ملبے میں دبے ہوئے شخص کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی ہے۔ دھماکے سے تحصیل کمپلیکس کا کچھ حصہ گر گیا ہے جس کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد دھواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ تحصیل کمپلیکس کے نزدیکی بازار اور رہائشی علاقوں میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ دیواریں بھی گر گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کا دفتری بھی اس کمپلیکس میں موجود ہے۔
آئی جی خیبر پختونخواہ نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفرگڑھ
میں تین بہنوں کے قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ سامنے آ گیا
اردوورلڈ کی خبر درست ثابت ، اعظم خان نے عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا
0 تبصرے