ایشیا کرکٹ کپ 2023، پاکستان میں کہاں کہاں میچ ہوں گے

ایشیا کرکٹ کپ 2023، پاکستان میں کہاں کہاں میچ ہوں گے


ایشیا کرکٹ کپ 2023 کیلئے پاکستان میں کہاں کہاں میچ ہوں گے یہ طے کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2023 کیلئے 4 میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے جن کیلئے دو اسٹیشنز لاہور اور ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان دو مقامات کا انتخاب اس لئے بھی کیا گیا ہے کہ سفری اور نقل و حرکت کیلئے اخراجات کو کم سے کم کیا جا سکے۔  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچز ہوں گے لیکن یہ 2-2 بھی ہو سکتے ہیں جس کا باضابطہ اعلان آج جاری ہونے والے شیڈول میں کر دیا جائے گا۔ پی سی بی پانچویں میچ کے حصول کیلئے کوشش کرتا رہا ہے جو اب بھی جاری ہے لیکن یہ فیصلہ چونکہ پی سی بی کی پچھلی انتظامیہ کا ہے اس لئے شاید اب اسے بدلنا مشکل ہو۔

 

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد یہ کنفرم ہو جائے گا کہ میچز کہاں کہاں پر ہوں گے۔ توقع ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے کم از کم دو میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ جس کیلئے پاکستان سے شائقین بھی یہ میچز دیکھنے کیلئے جائیں گے۔  ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کرکٹ کپ 2023 30 اگست کو پاکستان سے شروع ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ کے 9 میچز سری لنکا جبکہ 4 میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

 

ایشیا کرکٹ کپ 2023 میں پاکستان سمیت سری لنکا، بھارت، نیپال، افغانستان اور بنگلہ دیش شریک ہوں گے۔  ایشیا کرکٹ کپ 2023 کی میزبانی کے فرائض دو ممالک پاکستان اور سری لنکا انجام دے رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سپر لیگ 2023: تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست

مظفرگڑھ میں تین بہنوں کے قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ سامنے آ گیا 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے