سیکیورٹی
فورسز کی بڑی کارووائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے
29 اور 30 جون کی درمیانی شب دو الگ الگ کارووائیوں میں ان دہشتگردوں کو ہلاک کر
دیا۔
تفصیلات
کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں ایک کامیاب اپریشن میں 3
خطرناک دہشتگردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔
جبکہ دوسری کارووائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز
کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
دونوں
کارووائیوں میں ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد
ہوا ہے۔ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کی ان کارووائیوں کو سراہا ہے اور انہیں
خطرناک دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ
بھی پڑھیں:
عید
کے بعد پہلی 4 گرفتاریاں، زمان پارک میں صف ماتم بچھ گیا
آئی
ایم ایف سے معاہدہ، عوام کو کتنا ریلیف ملے گا، ماہرین نے سب بتا دیا
0 تبصرے