اسلام آباد سے اچھی خبر، تمام ادارے پاکستان کو سنوارنے کیلئے ایک پیج پر آ گئے

اسلام آباد سے  اچھی خبر، تمام ادارے پاکستان کو سنوارنے کیلئے ایک پیج پر آ گئے

 

اسلام آباد سے  اچھی خبر، تمام ادارے پاکستان کو سنوارنے کیلئے ایک پیج پر آ گئے

 

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لانے کیلئے بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔ جس کے مطابق آنے والے کچھ ماہ میں بڑی سرمایہ کاری پاکستان آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ اس سرمایہ کاری میں پاکستان کے دوست ممالک چین، سعودی عرب، قطر، روس اور دیگر اہم کردار ادا کریں گے۔

 

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اقدامات کی روشنی میں یہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک چین، سعودی عرب، قطر، روس اور دیگر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ جس سے ایک ملین سے زائد ڈائریکٹ جابز اور 7 ملین کے قریب ان ڈائریکٹ جابز پیدا ہوں گی۔  واضح رہے کہ یہ سرمایہ کاری سی پیک سے ہٹ کر ہو گی۔ سی پیک جاری رہے گا اور اس کی رفتار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ 

 

اس سلسلہ میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں حکومتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی سٹاف نے بھی شرکت کی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک کونسل بنائی جا رہی ہے جس کا نام سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل تجویز کیا گیا ہے۔ یہ کونسل سرمایہ کاروں کو این او سی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی اور ون ونڈو اپریشن کے تحت یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک آرمی بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے گی لیکن اس میں پاک آرمی یا اس کے کسی ذیلی ادارے کا اس میں کوئی مالی مفاد جڑا نہیں ہو گا۔  پاکستان آرمی  آنے والے سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی اشوز کے حوالے سے فیسلیٹیٹ کریں گے۔

 

معروف صحافی و وی لاگر سید عمران شفقت نے اپنے ویلاگ میں اس بارے میں تمام تفصیلات بیان کی ہیں ۔ اگر آپ مزید تفصیلات جاننا چاہتے ہیں تو آپ سید عمران شفقت کے یوٹیوب چینل پر یہ ویڈیو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

یونان کشتی حادثہ میں کونسا پاکستانی سیاستدان ملوث ہے؟

تحریکانصاف ، باغ جناح سے جناح ہاؤس تک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے