آئی ایم ایف سے معاہدہ، عوام کو کتنا ریلیف ملے گا، ماہرین نے سب بتا دیا

آئی ایم ایف سے معاہدہ، عوام کو کتنا ریلیف ملے گا، ماہرین نے سب بتا دیا


آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستان کے بعد آئی ایم ایف نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت آئی ایم ایف پاکستان 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف یہ 3 ارب ڈالر دو قسطوں میں ادا کرے گا۔ یہ معاہدہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور انتھک محنت کے باعث بارآور ہوا ہے۔ میاں شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کی بلکہ مسلسل رابطے میں رہے اور کامیاب معاہدے کیلئے گفت وشنید کی اور آئی ایم ایف کو قائل کر لیا کہ وہ یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ کریں۔ حالانکہ اس سے پہلے یہ امیدیں دم توڑ گئی تھیں ۔ اس معاہدے کے بعد اب یہ بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت اور عوام کو کیا فوائد میسر آئیں یا یہ معاہدہ پاکستانیوں کیلئے مزید پریشانیاں اور مہنگائی کا طوفان ساتھ لائے گا۔  اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز معیشت دان امین ہاشوانی نے کہا کہ پاکستان کے سر پر لٹکنے والا ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ہمیں سبق مل گیا ہے کہ زیادہ ہوشیاری کر کے نئی تھیوریز نہیں لانی چاہئے۔

 

ملک بوستان نے کہا کہ میں سب سے پہلے پوری قوم اور میاں شہباز شریف کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ حج اور عید کے اس موقع پر  انہوں پاکستان پر مہربانی کی اور رحمت عطا کی اور معاہدہ طے پایا ہے اور بند دروازے کو کھول دیا ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں اب ہمیں اپنے معاہدوں کی پاسداری کرنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے یہ ہوگا کہ ایکسچینج ریٹس میں بہتری آئے گی۔ ڈالر کا ریٹ بھی گرے گا۔ یہ معاہدہ لمبا ہے اس کے فوری طور پر مفاد بھی ملے گا اور لانگ ٹرم فائدہ بھی ہو گا۔

 

ماہر معاشیات محمد سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹرسٹ ڈیفیسٹ پایا جاتا تھا وہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی مداخلت اور دلچسپی سے ختم ہوا ہے اور یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے سے جو غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی تھی وہ ختم ہو جائے گی۔ جس کی وجہ سے کاروبار میں بہتری آئے گی۔ فارن انویسٹمنٹ میں تیزی آئے گی۔ پاکستان کے ڈالر بانڈ میں بہت بہتری آئے گی۔

 

صدر بنک آف پنجاب ظفر معسود نے کہا کہ یہ میجر بریک تھرو اس موقع پر میں پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ آئی ایم ایف آ گیا یہ پاکستان کیلئے ایک بریدر ہے۔ اس سے ہمیں لانگ ٹرم گروتھ کا راستہ نکالنا ہے۔ یہ معاہدہ بزنس کانفیڈنس کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ جس سے  پاکستان میں فارن انویسٹمنٹ آئے گی جس سے روزگار بڑھے گا۔ اگر روزگار بڑھے گا تو مہنگائی میں کمی آئے گی ۔ لوگوں کی خریدنے کی قوت میں اضافہ ہو گا۔ یہ ملک کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے بھی خوشخبری کی بات ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

فوج اور حکومت کا 9 مئی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، پریشان والدین کو عید پر تحفہ

دبئی میں کیا ہو رہا ہے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے