تین مولوی وزیراعظم ہاؤس میں آ کرعجیب خواب سنایا کرتے تھے۔ فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات

تین  مولوی وزیراعظم ہاؤس میں آ کرعجیب خواب سنایا کرتے تھے۔ فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات


جب انسان کو بڑے بڑے خواب دکھا کر پاگل کر دیا جائے تو انسان بھی اپنے آپ کو ناقابل تسخیر اور عجیب و غریب مخلوق سمجھنے لگتا ہے۔ بہت سے لوگ جن میں تین منافق مولوی جنہیں میں خود جانتا ہوں وہ وزیر اعظم ہاؤس آ کر عمران خان کو عجیب و غریب خواب سنایا کرتے تھے۔  یہ انکشافات  پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی فیصل واوڈا نے جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

سلیم صافی کے سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ سب طاقت کا کھیل تھا۔ عمران خان کو ون مین شو کا یقین دلایا گیا تھا۔ انہیں صدارتی نظام میں اختیارات کا واحد مالک بنانے کی باتیں کی گئی تھیں۔ اس میں بہت سے لوگ ان میں تین منافق مولوی بھی تھے جنہیں میں جانتا تھا  وہ وزیراعظم ہاؤس آ کر عمران خان کو عجیب و غریب خواب سنایا کرتے تھے۔ اس موقع پر سلیم صافی نے کہا کہ ان میں دو ریٹائر ہو چکے ہیں اور ایک ابھی نہیں ہوا۔  فیصل واوڈا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  وہ آکر کہتے تھے کہ آپ کیلئے اس دن کا یہ فرمان ہے اور اگلے دن کا وہ فرمان ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہتے ہوئے بھی سنا کہ وہ جب وہاں گئے تھے تو بارش کا رخ اس طرف ہو گیا تھا اور ہوا کا رخ یہ ہو گیا تھا۔

 

انہوں نے سلیم صافی کے سوال  کہ وہ کون تھے تو ان کا جواب تھا کہ وہ بڑی بڑی شخصیات ہیں وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے ۔ کیونکہ ان کی بہت بڑی بڑی فالوونگ ہے وہ نہیں چاہتے کہ ایک اور مذہبی بحران شروع ہو جائے ہاں البتہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ان کا نام بھی لے دیں گے اگر ان کے سامنے بھی کہنا پڑا تو وہ بول دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

خدارا فتنوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔۔۔  تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

تحریک انصاف ، باغ جناح سے جناح ہاؤس تک...  تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے