قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو خط لکھ دیا۔

قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو خط لکھ دیا۔

قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو خط لکھ دیا۔

                                                                 

سپریم کورٹ آف پاکستان  چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے بعد سینئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز اور سپریم جوڈیشل کونسل کے ارکان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ میں ججز کی خالی سیٹوں کو پر کرنے کا کہا ہے۔

 

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہو گا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے کل ججز کی تعداد 17 ہوتی ہے۔ لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے 15 ججز سپریم کورٹ میں کام کر رہے ہیں۔ بعض وجوہات کے باعث چیف جسٹس عمر عطا بندیال ان ججز کی تعیناتی نہیں ہونے دے رہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کچھ جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں لگا دیا تھا۔ جس پر ہلچل بھی مچی تھی لیکن پھر اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے حکومت اور چیف جسٹس کے درمیان ایک خاموش معاہدہ کروا کر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی خواہش پوری کروا دی تھی۔

 

اس خط میں قاضی فائز عیسیٰ نے ان خالی سیٹوں کیلئے ہائی کورٹ کے دو ججز کے نام بھی تجویز کئے ہیں۔  اس بارے میں مزید جانتے ہیں معروف صحافی حسنات ملک کے اس وی لاگ میں جس میں انہوں نے اس خط میں موجود مندرجات کا جامع انداز میں احاطہ کیا ہے۔  حسنات ملک نے اس خط کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات اور نتائج کا جائزہ بھی لیا ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے تازہ ترین انکشافات


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے