ایبٹ آباد امریکی اپریشن 02 مئی 2011 کو حقیقت میں کیا ہوا تھا، کیا اسامہ بن لادن کو خفیہ اداروں نے پناہ دی تھی؟
اسامہ
بن لادن مبینہ طور پر امریکہ میں ورلڈ
ٹریڈ سنٹر پر 9/11 کے حملوں کے فوری بعد افغانستان میں تورا بورا آ گئے تھے۔ جو
کچھ عرصہ افغانستان میں رہنے کے بعد
پاکستان آ گئے تھے۔ جو مختلف علاقوں میں رہنے کے بعد 2005 میں ایبٹ آباد کے اس
کمپلیکس میں آ گئے تھے اور اپنی موت تک وہ وہیں رہے۔
پاکستانی
صحافی اعزاز سید نے اس آپریشن کے بارے میں
بہت سی معلومات رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس اپریشن سے متعلق ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ اعزاز سید ، اسامہ بن لادن کی ایک اہلیہ کے
بھائی کے دوست بھی بتائے جاتے ہیں۔ اعزاز
سید کی اس اپریشن سے متعلق معلومات قرین قیاس مانی جاتی ہیں۔
اعزاز سید نے اپنے ایک یوٹیوب وی لاگ میں عمر چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان معلومات سے پردہ اٹھایا ہے۔ ان معلومات میں سے بہت سی معلومات اس سے قبل بہت کم لوگوں کو معلوم تھیں۔ یہ وی لاگ دیکھنے کے بعد بہت سے چشم کشا انکشافات ہمارے علم میں آتے ہیں۔ اس لئے تاریخ کے طالبعلم اس وی لاگ کو ان کے یوٹیوب چینل ٹاک شاک پر ضرور دیکھیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:
قاضی
فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو خط لکھ دیا۔
سابق
چیئرمین پیمرا ابصارعالم کے تازہ ترین انکشافات... جنرل فیض کس طرح دباؤ ڈالا کرتے
تھے؟
0 تبصرے